کراچی (جیوڈیسک)نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد حکومت نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی اجازت دی ہے۔
حیدرآباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں ، تاجروں اور آبادگاروں کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد حکومت نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی اجازت دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز کسی کو ہراساں نہیں کر رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل بہت ہیں لیکن وقت بہت کم ہے۔ اس سے قبل اجلاس سے خطاب میں نگراں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے بعد سندھ میں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پیز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
زاہد قربان علوی نگراں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وہ غیر جانبدار ہیں یا نہیں لیکن ان مقصد پر امن طریقے سے الیکشن کرانا ہے اور الیکشن میں حصہ لینے والے ہر امیدوار کو سیکیورٹی کیلئے پانچ پولیس اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔