کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹرو پولیٹن کے محکمہ ویٹرنری نے کاروائی کے بعد ایک ہزار کلو گرام قبضے میں لیکر کراچی چڑیا گھر پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر ڈائریکٹر ویٹرنری کے ایم سی ڈاکٹر فاروق جونیئر نے ایک کاروائی میں بدھ کے دن ناغے کے باوجود گوشت کاٹنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی عمل میں لاکر گوشت قبضے میں لے لیا ۔سنیئر ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق جونیئر کے مطابق ایک ہزار 32کلو گرام قبضے میں لیا گیا۔
گوشت کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا فاروق جونیئر کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی غیر قانونی طور پر گوشت کے ناغے والے دن گوشت کاٹنے پر 746کلو گرام گوشت قبضے میں لیکر عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ شہر میں موجود ایسے تمام خفیہ ٹھکانوں پر کاروائی جاری رکھا جائے گا جہاں محضر صحت گوشت کاٹنے کے بعد بڑے سپر اسٹور ز پر فراہم کئے جارہے ہیں۔