کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 ممالک کی مشترکہ اسلامی فوج کی سربراہی کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان سے دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑنے اور دلیرانہ اقدام کے ذریعے دہشتگردی کو فرار پر مجبور کرنے والے جنرل راحیل شریف کا مشترکہ اسلامی فوج کا سربراہ بننا اسلامی دینا کیلئے نیک شگون اور اس بات کا علامت ہے کہ اسلامی دنیا کا مستقبل یقینا دہشتگردی سے پاک ہوگا ۔امیر پٹی نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف کو بطور سربراہ مشترکہ اسلامی افواج تقررصرف راحیل شریف کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے بھی بڑا اعزاز ہے اور قوم کو توقع ہے جنرل راحیل شریف نہ صرف اسلامی دنیا کو دہشتگردی سے محفوظ بنائینگے بلکہ اسلامی ممالک کے درمیان ختلافات کے خاتمہ میں بھی اہم کردار ادا کرینگے اور سعودیہ و ایران تعلقات کی کشیدگی کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا کیونکہ ایران سعودیہ تعلقات کی کشیدگی سے صرف اسلامی دنیا ہی نہیں پاکستان براہ راست متاثر ہورہا ہے اور ان دو بڑے اسلامی ممالک کے بہتر تعلقات محفوظ و خوشحال پاکستان کیلئے ضروری ہیں۔امیر پٹی نے مزید کہا کہ مشترکہ اسلامی فوج کی طرح مشترکہ اسلامی اقتصادی بلاک بھی اہم عصری تقاضہ ہے لہذاسامراج کی غلامی و جارحیت سے نجات کیلئے اس جانب بھی توجہ دی جانی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشتگردی کے شواہدپیش کئے جانے کو بروقت و راست اقدام قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھارتی جارحانہ عزائم کی بنیاد پر اس وقت عالمی اداروں اور عالمی قیادتوں کو مکمل ادراک ہوچکا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں ہی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہیں چنانچہ آج فطری طور پر عالمی رائے عامہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر اور دیگر تنازعات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنے کے معاملہ میں پاکستان کے حق میں ہموار ہوچکی ہے اور اسی تناظر میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت کیلئے اٹھنے والی آواز کو بھی اقوام عالم میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے چنانچہ بھارتی جارحانہ عزائم کو دنیا پر بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے کیساتھ جونا گڑھ سے بھارتی تسلط ختم کراکے پاکستان کے پانچویںصوبے کا پاکستان سے الحاق یقینی بنوانے کیلئے یہ موزوں ترین وقت ہے اگر حکمرانوں نے اس حوالے سے ذمہ دارانہ و دیانتدارانہ کردار اپنا لیا تو بھارت کیلئے جارحانہ پالیسیاں ترک کرکے ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا لازم ہوجائیگا بصورت دیگر اقوام عالم میں تنہائی اس کے مقدر میں لکھی جائے گی۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے دہشت گردوںکے سہولت کاروں اور ان کی فنڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈا ¶ن کے فیصلے کو مستحسن قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگرنے کہا ہے کہ اس اقدام سے دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے میں مدد ملے گی۔سولنگی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ دہشت گردی مقامی لوگوں کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ نیپ کے تحت سہولت کاروں پر بڑا ہاتھ ڈالا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔ یہ صرف ایک صوبے کی ذمہ داری نہیں، مرکز کے ساتھ ساتھ ہر صوبے کو نیپ پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ اولین ذمہ داری بہرحال مرکز کی ہے اسلئے دہشتگردوں ‘ سہولت کاروں اور ان کی فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف قومی سطح پر کریک ڈاون بلاتاخیروفی الفور شروع ہو جانا چاہئے۔