کراچی (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کارکن فراز کسی جرم میں مطلوب نہیں تھا دس لاکھ رشوت طلب کی گئی۔ کراچی آپریشن کے نام پر پولیس نے دکانیں کھول لیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کارکنوں کو گرفتار کر کے پولیس تشدد روایت بن گئی ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو مسلسل گرفتار کر کے لاپتا کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق فراز پر بدترین تشدد ہوا۔
حیدر عباس رضوی نے کہا پولیس کیخلاف ہی پولیس کمیٹی بنائی گئی آئی جی سندھ کہاں ہے ان کی ناک کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کھوکھر اپار پولیس نے دو روز قبل ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں فراز کو گرفتار کیا تھا تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے فراز ہلاک ہو گیا جس کے بعد مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ فراز پر پولیس نے تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔ مقتول کے ورثاء نے جناح اسپتال میں پولیس اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی کی۔