کراچی آپریشن کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گا: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف سے مڈل ایسٹ سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے بیس رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگا۔

ایک بڑی سیاسی جماعت کے دفتر سے سزا یافتہ مجرم اور اسلحہ برآمد ہونا افسوسناک ہے۔ کراچی جا کر کامیاب آپریشن کرنے والوں کو شاباش دیں گے۔ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سفارتخانے کی سطح پر حل کرانے اور اسمبلیوں میں نمائندگی دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔

یوم پاکستان پریڈ امن کے لئے کی گئی کوششوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور پناہ گاہیں تباہ کر دی ہیں۔