کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن کا دائرہ کار اور لیول بڑھانے کا وقت آگیا، آپریشن کو تمام محب وطن عوام کی حمایت حاصل ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ نے ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی آپریشن سے شہر قائد کے لوگوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، یہ آپریشن درست سمت میں جارہا ہے، اب آپریشن کا دائرہ کار اور لیول بڑھانے کا وقت آ گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ چند ماہ سے جاری آپریشن کی رفتار کو کم نہیں کیا جاسکتا، کراچی آپریشن کو تمام محب وطن عوام کی حمایت حاصل ہے، رینجرز، پولیس اور سندھ حکومت کے بہتر رابطوں سے پائیدار امن ممکن ہے۔