اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کراچی آپریشن کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، تاہم تمام جماعتیں آپریشن پر متفق ہیں۔ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پہلی بار تمام سیاسی جماعتیں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن پر متفق ہوئی ہیں۔
وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی آپریشن کے حق میں ہیں تاہم وہ کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کسی صوبے میں چیف سیکرٹری یا آئی جی کی تقرری کی مجاز نہیں۔