کراچی آپریشن، رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل نہ ہو سکا

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ایکشن پلان کے تحت رینجرز کو دئیے گئے خصوصی اختیارات کا معاملہ
حل نہ ہو سکا۔ رینجرز اختیارات کی ڈیڈ لائن ختم ہوئے دو روز گزر گئے۔

سمری وزیر اعلیٰ کی میز تک پہنچ گئی جہاں تاحال اس پر دستخط نہ کئے جا سکے ہیں۔ سیاسی اور عسکری قیادت کے دورہ کراچی کے دوران وڈے سائیں نے دستخط کرنے کی یقین دہانی تو کرا دی۔

مگر گزشتہ روز وزراء کے اہم اجلاس میں بھی اس معاملے کو ایجنڈے میں رکھنے کے باوجود
فیصلہ نہ کر سکے۔ جب تک رینجرز اختیارات کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک کراچی میں جاری آپریشن کےمستقبل پر سوالیہ نشان موجود رہے گا۔