کراچی آپریشن میں 12 ہزار دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی آپریشن میں 12 ہزار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تاہم انصاف کا نظام سست روی کا شکار رہا، قیادت نے سوچ سمجھ کر اسپیشل ٹرائل کورٹس کی حمایت کی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہریوں کو جلد خوشخبری ملے گی، جناح برج سے قائد آباد تک ایلیوٹڈ برج بنایا جائے گا، جس سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے، کوشش ہے ڈھائی سال میں ایلیوٹڈ برج مکمل ہوجائے، شہر قائد میں میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے، ایک 2 ماہ میں ملیر برج مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں صفائی کے مسائل ہوں گے وہاں بلدیاتی افسر معطل ہوگا، حکومت کراچی کی بنیادی ضرورت سے آگاہ ہے، کراچی میں 100 فیصد تجاوزات ختم کرائیں گے، ماضی میں یو سی، ٹاؤن ناظمین نے غیر قانونی الاٹمنٹ کی، سرکلر ریلوے میں تاخیر کی وجہ تجاوزات ہیں۔

شرجیل میمن کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن میں 12 ہزار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، قیادت نے سوچ سمجھ کر اسپیشل ٹرائل کورٹس کی حمایت کی۔