کراچی (جیوڈیسک) مجلس و حدت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ علی انور، حسن ہاشمی، علی حسین نقوی اوردیگر رہنماؤں نے خیر پور 16 مار چ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے ممتاز گراؤنڈ سے گرفتار کئے جانے والے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کی رہائی کیلئے کراچی نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے ِکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مظلوم عوام کے قتل عام میں دہشتگردوں کی عدم گرفتاری پر صوبائی کابینہ مستعفی ہوجائے۔
۔رہنماوٴں نے کہا کہ خیر پور کالعدم دہشتگرد گرہوں کی فائرنگ سے ایم ڈبلیو ایم کے 9 کارکنان زخمی ،رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری قابل مذمت ہے حکومت سندھ کی جانب سے ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں لبیک یا رسول اللہ کانفر نس کے انعقاد کی پر میشن دینے بعد بلا جواز گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔