کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹان میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کے چار کارکن ہلاک ہو گئے۔ اورنگی ٹان غازی آباد میں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے پرویز، جبار اور ندیم ہلاک ہو گئے۔ ان کی لاشیں عباسی شہید ھسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ادھر اورنگی ٹان مہاجر چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق ہلاک ہونے والے دو افراد قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔