کراچی: اورنگی ٹاؤن میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع روئی کے گودام میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے 11 نمبر میں واقع ایک روئی کے گودام اور دکانوں میں لگی آگ پر کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔