کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مذہبی جماعت کے کارکن باپ بیٹے کو موت کی نیند سلادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 11 میں اسلام چوک کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار وہاں موجود دو افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی شناخت اختر اور اطہر کے نام سے ہوئی، دونوں مقتول باپ بیٹے تھے۔

ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ان کی جماعت کے کارکن تھے۔