کراچی، اورنگی ٹاؤن اور منگھو پیر سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور منگھو پیر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور منگھو پیر کے علاقے میانوالی کالونی سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاون کے علاقے مہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔