کراچی : اورنگی ٹاون دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران دستی بم حملے اور فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ اور دستی بم کے دھماکے سیعلاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ کشیدگی کے باعث علاقے کی دکانیں اور کاروبار بند ہو گیا۔ امدادی رضا کاروں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ اس سے پہلے اورنگی ٹان ہی کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا تھا۔ جبکہ نیو کراچی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔