کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نجی اسپتال پر کریکر حملہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں نجی اسپتال پر کریکر حملہ کیا گیا،تاہم حملے کے نتیجے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں نجی اسپتال پرنا معلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دستی بم نجی اسپتال کی چھت پر گر کر پھٹاجس سے زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔