کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے ، اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد کر لیے۔
رینجرز کو اورنگی ٹاؤن ، منگھو پیر ، ایم پی آر اور میانوالی کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ان علاقوں کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے اور لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی۔
آپریشن میں رینجرز کے انسداد دہشت گردی کے یونٹ اور خواتین اہلکار سمیت 300 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے مختلف نوعیت کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔