کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن کراچی میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقتول دانش کلیم کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال 2015ء جنوری کے مہینے میں ایم کیو ایم کے 17 کارکنان جبکہ فروری کے مہینے میں دانش کلیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ دانش کلیم کا سفاکانہ قتل شہر کا امن غارت کرنے کی گھناونی سازشوں کا تسلسل ہے۔