کراچی: اورنگی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے تین بچے جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاون کے علاقے ضیا موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ بچوں میں آٹھ سالہ عثمان، چھ سالہ باسط اور چھ سالہ بچی مریم شامل ہے۔ حادثے پیش آنے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ایس پی اورنگی ٹاون علی آصف کے مطابق ٹینکر کے مفرور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈرائیور فقیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ٹینکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے۔