کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی‘ گیس‘ تیل کے نرخوں کا تعین کرنیوالی ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومتی کنٹرول میں لینے کے بعد سی این جی کے نرخ متعین کرنے کا اختیار سی این جی پمپ مالکان کو دیا جانا یقینا جمہوریت دشمن وعوام دشمن اقدام ہی نہیں بلکہ بالا دست اور استحصالی طبقات کا عوام پر کاری وار بھی ہے کیونکہ اس حکومتی اقدام سے نہ صرف پٹرول پمپ مالکان کو عوام سے لوٹ مار کا قانونی تحفظ حاصل ہوجائے گا بلکہ شہروں ‘ اضلاع اور گا ¶ں و دیہات کے مابین ایک ایسا تفریقی عمل شروع ہوجائے گا جو قومی یکجہتی کو کالی دیمک کی طرح چاٹ جائے گا ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پٹرول ‘ ڈیزل ‘ گیس و تیل کے نرخ طے کرنے کا اختیار پٹرول پمپ مالکان کودیئے جانے کے عوام دشمن حکومتی اقدام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدام پر خاموشی کے مترادف کمزور و روایتی سا اپوزیشن احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ بالادست واستحصالی طبقات اور روایتی سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات کے سوا عوام کے دکھ درد سے کوئی دلچسپی نہیں اور خاندانی وموروثی سیاستدان عوام کو سوائے استحصال و مایوسی کے کچھ اور نہیں دے سکتے اسلئے ضروری ہے کہ عوام دہشتگردی ‘ غنڈہ گردی کی سرپرستی اور اپنے مفادات کیلئے عوام کے استحصال کیساتھ ان پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والوں سے نجات پائیں اور انتخابات میں اس سیاسی قوت کو منتخب کریں جس کے پاس قومی مسائل کے حل اور عوامی خوشحالی کا قابل عمل فارمولہ بھی ہو اور اس کا ماضی کرپشن ‘ استحصال ‘ لوٹمار اور عوام دشمن اقدامات سے پاک بھی ہو !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ معاشی بد حالی ‘ افراتفری اور نفرت و منافقت کے اس دور میں جب انسان کیلئے پرسکون رہنا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے فنکار رب کا انعام و نعمت ہیں جو اپنے فن کے ذریعے مایوس دلوں میں جذبات جگاتے اور پریشان ذہنوں کو آسودگی بخشتے ہیں اورکراچی آرٹس کونسل فنکاروں کی فلاح وبہبود اور فن کے فروغ و وسعت کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے وہ مثالی و تاریخ ساز ہے جس کا سہرا احمد شاہ کو جاتا ہے جن کے عزم و حوصلے ‘ ایثار و صلاحیت ‘ فن و فنکار سے محبت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آرٹس کونسل منظم ‘ مربوط ‘ مستعد ‘ فعال اور عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کیساتھ فن کو فروغ دینے اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے والا مثالی ادارہ بن چکا ہے ۔ یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امےر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور گجراتی قومی موومنٹ کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر احمد شاہ کو کامیابی کے تسلسل کو قائم رکھنے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے احمد شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی آرٹس کونسل میں گجراتی زبان و ثقافت کے فروغ کے موقع فراہم کئے جائیں اور گجراتی فنکاروں کیلئے آرٹس کونسل میں رکنیت ‘ اظہار فن اور فلاح بہبود کے حوالے سے کوٹہ مختص کیا جائے !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سولنگی اتحاد کے برزگ و سینئر رہنما امیر علی سولنگی کی صدارت میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سولنگی اتحاد پنجاب کے صدر ملک نذیر سولنگی مرحوم کو ان کی مثالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا او ر مرحوم کی جگہ ان کے صاحبزادے عمر نذیر سولنگی کو اتفاق رائے سے پاکستان سولنگی اتحاد پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سولنگی اتحاد کی سینٹرل ایگزیکٹیو کے امیر علی سولنگی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی اور مرکزی و صوبائی عہدیداران نے شرکت کی اور کچھ عرصہ قبل وفات پاجانے والے پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی کی خدمات کا اعترا ف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور باہمی مشاورت و اتفاق رائے سے ان کی جگہ ان کے صاحبزادے عمر نذیر سولنگی کو پنجاب کا صوبائی صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر امیر علی سولنگی ویگر نے عمر نذیر سولنگی کو پنجاب کا صوبائی صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ وہ اپنے والد ملک نذیر سولنگی ہی کی طرح دیانتداری ‘ حب الوطنی اور فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے تاریخ ساز خدمات انجام دینگے۔