کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور تنظیم المدارس اہل سنت صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر مولانا فضل جمیل قادری نے کہا ہے کہ مدارس دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا مرکز ہیں، آج کل مغربی استعمار اور یہودی لابی پاکستان میں مدارس کے خلاف سازش کر رہی ہے، بعض نام نہاد مدارس کی دہشت گردی کاروائیوں کے باعث ملک بھر کے 98فیصد مدارس کو بدنام کیا جا رہا ہے، مذہبی فرقہ واریت میں سب سے بڑا کردار قادیانی لابی کا ہے مگر کوئی ان کے خلاف بات نہیں کر رہا ہے جب کہ گزشتہ تیس سال میں جتنی قتل و غارت گری قوم پرست اور لسانی جماعتوںنے کی ہے اس کا حساب لگا یا جائے تو ایک لاکھ سے زائد معصوم شہریوں کو اذیت ناک موت دے کر مارا گیا ہے، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا فضل جمیل قادری نے کہا کہ مدارس اسلام کا قلعہ ہیں،پاکستان بنانے والے لبرل عناصر نہیں تھے بلکہ مدارس کے استاد اور خانقاہوں کے پیران عظام تھے، آج مدارس اور خانقاہوں کے بزرگوں کی اکثریت نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا ہے وگرنہ حکومت آج بھی اللہ اور رسول ۖ کے برگزیدہ بندوں کی ہو،
جمعیت علماء پاکستان مرکزی نائب صدر مولانا فضل جمیل قادری ، قاری محمد موسیٰ اور دیگر اکابر علماء کے اعزا ز میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی جماعت اہل سنت کی طلبہ جماعت کی حیثیت سے طلبہ کو نظام مصطفیۖ کے انقلاب کی جانب راغب کرتے رہیں گے، آنے والا وقت نظام مصطفیۖ کے خادمین کا ہے، وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان میں حقیقی طور پر نظام مصطفی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا اور جمعیت علماء پاکستان حزب اقتدار کی سیاست کر رہی ہوگی اکابر علماء کے اعزا ز میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن سیف الاسلام نے کہا کہ تنظیم المدارس اہل سنت کی بنیاد قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی نے رکھی اور اب تک لاکھوں علماء کو رجسٹرد سند مولانا نورانی کے توسط سے ملی، پاکستان میں ہر عالم مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کا احسان مند رہے گا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن