کراچی : پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ق کی ریلی

Muslim League Q

Muslim League Q

کراچی (جیوڈیسک) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ ق کی جانب سے کراچی میں کارساز سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

ریلی میں مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے۔