کراچی : پاک فوج کے جوان شارع فیصل پر نکاسی آب میں مصروف

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پاک فوج انجینئرنگ کور کے کرنل ابرار کے مطابق پاک فوج کی رین ایمرجنسی کے سلسلے میں پورے صوبے میں کارروائیاں جاری ہیں،جن جن علاقوں سے شکایت موصول ہورہی ہیں وہاں فوج کے جوان انتظامیہ سے مل کر مشترکہ کاروائیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے جوانوں کی بڑی تعداد شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے سلسلے میں کارروائیاں جارہی ہے۔

جن میں ناتھا خان گوٹھ، شارع فیصل، ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں میں جوانوں کی تعداد نکاسی آب کے ضروری آلات و مشینری کے ہمراہ تیزی سے نکاسی آب میں مصروف عمل ہیں،کرنل ابرار کے مطابق بیشتر علاقوں میں کھڑے پانی کو نکال دیا گیا ہے، جب کہ باقی علاقوں میں کام جاری ہے۔