کراچی (جیوڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف وتھرانے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کا مستقبل تابناک ہے۔ سال 2020ء تک پاکستان کے بینکاری نظام میں اسلامی بینکاری کا شیئر 50 فیصد ہو جائے گا۔ برانچ لیس بینکاری وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔
وہ گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں میزان بینک اور یوفون کے اشتراک سے پہلی برانچ لیس اسلامی بینکنگ سروس “یو پیسہ” کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اشرف وتھرانے کہا کہ ہم اس دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں برانچ لیس بینکاری تیزی سے روایتی بینکاری کی جگہ لے رہی ہے اور ایسی موبائل فون مالیاتی خدمات پاکستان کی معاشی افزائش میں بہت زیادہ معاون کردار ادا کریں گی۔