کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کراچی کے بے گھر خاندانوں کو حکومتی سطح پر رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے مہاجر قومی جرگہ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر کی جانے والی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں مہاجر قومی جرگہ کے آرگنائزر چنوں بھائی ‘ چیئرمین سہیل ہاشمی ‘ چیئرپرسین روبینہ یاسمین و دیگر بھوک ہڑتالیوں سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کی تائید و حمایت کیساتھ ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ رہائش سمیت روزگار‘ تعلیم ‘ علاج ‘ تحفظ و دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کا فریضہ ہے مگر اقتدار پر قابض استحصالی طبقات کی کرپشن اور کرپشن زدہ ظالم طبقات کے محافظ استحصالی نظام نے عوام کو ان سہولیات سے محروم کرکے ان کی زندگی کو مسائل ومصائب زدہ بنارکھا ہے اسلئے جب تک وطن عزیز سے استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا اور عوام استحصالی طبقات کو اختیار واقتدار سے علیحدہ کرکے ان کا احتساب نہیں کرینگے ان کی حالات و حالات اور معاملات و معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی جبکہ اس حوالے سے ایم آر پی عوام و پاکستان کے خوشحال ‘ آسودہ ‘ ترقی یافتہ ‘ محفوظ اور مستحکم مستقبل کیلئے خود مختار ڈویژنل کونسلوں پر مبنی مقامی خود مختاری کا ڈھانچہ پیش کرچکی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے عوام کو انتخابات میں ایم آر پی پر اعتماد کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانا ہوگا کیونکہ ہم اس بات کی ضمانت فراہم کرتے ہیں کہ اگر عوام نے ہمیں اپنے اعتماد سے آئین میں ترمیم کیلئے لازم اکثریت فراہم کی تو ہم کرپشن و ظلم کے اس نظام کو بدل کر وہ اشتراکی نظام رائج کرینگے جس میں عوام با اختیار و خوشحال ہوں گے اور ریاست ہر شہری کو رہائش ‘ روزگار ‘ تعلیم ‘ علاج ‘ تحفظ ‘ انصاف کیساتھ محنت و صلاحیت کے مواقع اجرت و معا ¶ضے کی فراہمی کی بھی پابند وذمہ دار ہوگی ۔
فوج نے ہمیشہ نوازشریف کی ہر غلطی و خطا معاف کی ہے ‘ جی کیو ایم ڈان لیکس میں نواز شریف کی فوج سے سیٹنگ موجودہ جمہوری سیٹ اپ کی طوالت کی دلیل ہے نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ جنہیں ہمیشہ وہی بچاتے جن کے وہ خلاف جاتے ہیں ‘ سورٹھ ویر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آرمی چیف اور وزیر اعظم ملاقات میں ڈان نیوزلیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ‘ سول و ملٹری ملاقات کیلئے یقینا خوش آئند ہی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف قسمت کے دھنی ہیں اور فوج اپنے شہیدومرحوم سربراہ جنرل ضیاءالحق کے لے پالک سے اس قدر محبت کرتی ہے کہ اس کی ہر غلطی و خطا کو معاف کرکے ہر بار اسے پھر سے گلے لگالیتی ہے اور فوج کی یہی ادا میاں صاحب کو عدالتوں سے بھی باعزت بری کرانے ‘ اقتدار میں رہنے اور پھر سے اقتدار میں لانے کا باعث بنتی ہے یہ دیگر بات ہے کہ میاں صاحب کی اس خوش قسمتی کو بہت سے حلقے ان کی ”ٹریڈنگ کوالٹی“ کا کمال بھی کہتے ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ فوج اور عدلیہ برائے فروخت نہیں ہے اور نہ ہی اس نے نیب کی طرح ”لوٹ کے مال سے حصہ دو اور احتساب سے نجات و حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرو“ مہم شروع کررکھی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ڈان لیکس کیس میں فوج کی جانب سے افہام و تفہیم کے مظاہرے کے بعد پانامہ کیس جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی شریف فیملی کے حق میں آنے اور میاں صاحب کو مزید اقتدار کی مہلت و آئندہ اقتدار میں آنے کا موقع فراہم کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔
عوام کو دشمنوں ‘دوستوں ‘مخلصوں و منافقوں میں تمیز کرنی ہوگی ‘ راجونی اتحاد عوام سے روٹی ‘ کپڑا ‘ مکان ہی نہیں بجلی ‘ پانی ‘ گیس ‘ تعلیم ‘ علاج اور بنیادی سہولتیں بھی چھینی گئی ہیں! عوام خود اپنے لئے مخلص و دیانتدار نمائندے تلاش کرکے انہیں میدان سیاست میں آگے لائیں !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل سیاسی‘ مذہبی ‘ سماجی رہنما ¶ں اور برادریوں کے عمائدین نے قومی صورتحال اور عصری تقاضوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب ‘ مسلک ‘ زبان اور علاقہ کی بنیاد پر مسلمانوں اور پاکستانیوں میں انتشار و نفاق پیدا کرکے سیاسی کامیابیاں اور اقتدار پانے والے استحصالی خاندانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں نے عوام کو پر فریب وعدوں اور خوبصورت نعروں سے بے وقوف بنایا ہے مگر ان کے نعروں پر اعتبار کرنے والے عوام آج بھی روٹی ‘ روزی ‘ کپڑے اور مکان سے ہی محروم نہیں ہیںبلکہ بجلی ‘ پانی و گیس کی بندش اور علاج و تعلیم کی سہولیات کے فقدان کیساتھ بیروزگاری ‘ بھوک ‘ افلاس ‘ سہولیات سے محروم غیر انسانی زندگی ان کے مقدر میں لکھی جارہی ہے اسلئے ضروری ہوچکا ہے کہ عوام زندگی کے مسائل ‘ مصائب ‘ تکالیف ‘پریشانیوں اور بحرانوں سے نجات اور قومی ترقی و خوشحالی کیلئے دھوکے باز خاندانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوں اور استحصالی سیاستدانوں اور ان کی حکمرانی و مظالم سے نجات کیلئے برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر خود اپنے لئے اپنی برادری سے مخلص و دیانتدار نمائندے تلاش کرکے انہیں سامنے لائیں اور راجونی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ےکجا و منسلک ہوکر ان نمائندوں کواپنے ووٹ و اعتماد سے ایوانوں مین بھیج کروہ انقلاب لائیں جو ان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت اور وقت کی ناگزیریت ہے ۔
کرپشن کا خاتمہ کرپٹ سیاستدانوں سے نجات سے مشروط ہے‘ سولنگی اتحاد استحصالیوں کی طاقت ‘ دولت و حکومت کے سامنے معتبر ترین قومی ادارے بھی بے بس ہوچکے ہیں عوام کو اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے خود اپنے دشمنوں کا احتساب اپنے ووٹ کے ذریعے کرنا ہوگا!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی اسٹیل آئی کون کی اچانکءپاکستان آمد اور وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے وزیراعظم پر بھارتی اسٹیل آئی کون جندال سے پاکستان اسٹیل کی خفیہ ڈیل کے الزام و انکشاف پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ استحصالی طبقات پر مشتمل سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے روایتی سیاسی جماعتیں تشکیل دیکر صرف اپنے لئے حصول اقتدار و مفادات کی راہ تلاش کی ہے ان کا مقصد عوام کی خدمت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ یہ استحصالی طبقات دن بہ دن امیر سے امیر ترین ‘ طاقتور سے طاقتور ترین ہوتے جارہے ہیں حتیٰ کے ان کی طاقت ‘ دولت اور حکومت کے سامنے معتبر ترین قومی ادارے بھی بے بس اور ان کے احتساب سے قاصر ہیں اسلئے عوام یاد رکھیں کہ اب انہیں استحصالیوں کے مظالم سے کوئی بھی ادارہ نہیں بچائے گا اور نہ ہی کوئی اس ملک و قوم کو کرپشن سے نجات دلائے گا اس کیلئے عوام کو خود آگے بڑھنا ہوگا اور برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ظالموں کا احتساب اور اپنی برادری کے مخلص و دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کرکے سولنگی برادری کے نقش قدم پر چلنا ہوگا تب ہی ان کا مستقبل محفوظ ‘ خوشحال اور پر امن ہوسکتا ہے بصورت دیگر قرائن جس تباہی و بربادی کا پتا دے رہے ہیں وہ بہت بھیانک ہے!