کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی رپورٹ وزیراعظم یا حکومت کیخلاف نہیں بلکہ نواز شریف اور شریف فیملی کیخلاف ہے اور اس رپورٹ پر واویلہ مچانا ‘ اسے مسترد کرنا یا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنا نوازشریف اور ان کے خاندان کا بنیادی آئینی حق ہے مگر نوا زشریف کی جانب سے اپنے بچا ¶ کیلئے وفاقی کابینہ کا استعمال افسوسناک ‘ شرمناک اور قابل مذمت ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرنا اس بات کی علامت ہے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت قائم ہے اور عوام کے منتخب نمائندگان عوامی و قومی مفادات کے تحفظ کی بجائے شریف خاندان کے مفادات کے محافظ بن کر علی بابا کے چالیس چوروں کا کردار ادا کررہے ہیں جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک علامت اور اس بات کی متقاضی ہے کہ عدلیہ فوری طور اس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تحلیل کرے اور قومی سرمائے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلاکر اسے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے اور جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے والوں کو توہین عدالت کیساتھ اختیار واقتدار کے ناجائز استعمال کا بھی مقدمہ بنایا جائے اور پانامہ کیس میں حقیقی انصاف کرتے ہوئے ملک و قوم کو لوٹنے والے ہر فرد کو نشان عبرت بنانے کیساتھ عوام دشمنوں کا اقتدار تک پہنچنے کا ہر راستہ بھی بند کیاجائے گا ۔
پانامہ کیس‘ عدلیہ کا تاریخ ساز فیصلہ قوم کا مستقبل محفوظ کردیگا‘ جی کیو ایم قوم مایوس نہ ہوعدلیہ ہمیشہ کیلئے مفا د پرستوں و عوام دشمنوں کا اقتدار میں آنے کا راستہ بند کردیگی جانبداری ‘ تعب ‘ لسانیت اور مقتدر طبقات کی حاشیہ برداری کی روایات دفنادی جائینگی ‘ سورٹھ ویر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد کی تاریخ ویسے تو مساوات و انصاف اور مقتدر طبقات کے احتساب سے نا آشنا ہے مگر اس کے باوجود اللہ بڑا رحیم و کریم ہے وہ جب چاہے اپنے بندوں کو حوصلہ و ہدایت دیکر ان سے کام لے سکتا ہے اس لئے قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے اور توقع رکھنی چاہئے کہ اعلیٰ عدالت اس بار ماضی کی تاریخ کے مطابق پنجاب پرستی ‘ ابن الوقتی ‘نظریہ ضرورت ‘ جانبداری اور مقتدر طبقات کی حاشیہ برداری کی تمام سابقہ روایات کو دفن کرتے ہوئے آئین ‘ انصاف ‘ قانون اور اسلام کے اصول مساوات کے مطابق انصاف کرتے ہوئے پانامہ کیس میں ملوث تمام عوام دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر اپنے انقلابی فیصلے کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ملک وقوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے عوام دشمن خاندانوں ‘ استحصالی طبقات اورسیاسی مفادات کیلئے تعصب ‘ لسانیت‘ فرقہ پرستی ‘ دہشتگردی ‘ لاقانونیت اور جرائم کو فروغ دینے والوںنجات دلائے گی اور پانامہ کیس میں عدلیہ کا تاریخ ساز فیصلہ آئندہ انتخابات میں ملک و قوم دشمنوں کے ایوان اقتدار تک پہنچنے کا ہر راستہ بند کردےگا ۔
کرپشن کی سیاست کرنے والے ملک و قوم دشمن ہیں ‘ راجونی اتحاد روایتی سیاستدانوں نے پاکستان کو کرپشن ‘ دہشتگردی اور عدم تحفظ کے جہنم میں دھکیل دیا ہے کرپشن ودہشتگردی فری اور پر امن پاکستان کیلئے قوم کو نئی ومخلص قیادت کی ضرورت ہے !
عوام دشمن‘ موروثی اور روایتی سیاستدانوں کو مسترد کیا جائے ‘ سولنگی اتحاد برادری اس بار روایتی سیاستدانوںو سیاسی جماعتوں کی بجائے مخلص نمائندوں کو ووٹ دے! انتخابات میں کرپٹ و عوام دشمن جماعتوں ‘ قیادتوں اور سےاستدانوں کا مکمل احتساب کیا جائے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈوکیٹ اجمل خان سولنگی اور جام فیاض سولنگی کی میزبانی میں اوباڑو شہر ضلع گھوٹکی میں ہونے والے پاکستان سولنگی اتحاد کے برادری کنونشن سے خطاب کرنے والے سولنگی سرداروں ‘ بزرگوں ‘ عمائدین ‘ دانشوروں ‘ میزبان ‘ منتظمین ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں اور سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا ہے کہ سولنگی قوم کا یہ ٹھاٹھیں مارتا عوامی سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ سولنگی قوم نے متحد ہوکر تبدیلی ‘ انقلاب اور احتساب کا سفر شروع کردیا ہے اور اختیارو اقتدار کو استحصالیوں کے شکنجہ سے آزاد کراکر محب وطن قوتوں کا اختیارو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچائے گی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سولنگی قوم نے عہد کرلیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے انقلاب کی بنیاد رکھ کر پاکستان اور عوام دشمنوں کا مکمل احتساب کرے گی اور ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون و اندرون ملک جائیدادیں بنانے ‘ فلیٹس و محل خریدنے اور آف شور و انشور کمپنیاں بنانے والے تمام خاندانی ‘ موروثی اور روایتی لٹیروں کو آئندہ انتخابات میں مستر کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے نامزد برادری سے مخلص ‘ تعلیم یافتہ ‘ محب وطن اور عوام دوست نمائندوں کا انتخاب کرکے انہیں ایوان اقتدار تک پہنچانے کیلئے پوری سولنگی برادری متحدو یکجا ہوکر اپنا ذمہ دارانہ اور انقلابی و احتسابی کردار ادا کرے گی ۔