کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے بھارت امریکہ تعلقات کی روابط میں اضافے و استحکام پر وزیراعظم کے اطمینان کو تشویش انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ خطے کا امن اور پروسی ممالک سے بہتر تعلقات کا قیام ہمیشہ سے پاکستان کی اولین ترجیح تھی ‘ ہے اور رہے گی مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ امن کی خواہش میں دشمن کی جارحانہ فطرت نظر انداز کردی جائے یا دوستی کی خواہش میں سانپ کو دودھ پلایا جائے اسلئے بھارت سے پر امن تعلقات ‘ مذاکرات اور دوستی کی خواہش رکھنے والے وزیراعظم کو بہرصورت اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ بھارت ہی ہمارا وہ کم ظرف اور ظالم پڑوسی ہے جسے پاکستان کا آزاد وجود آج تک قبول نہیں ہو پایا اور وہ جغرافیائی وآبی دہشت گردی سمیت پاکستان کیخلاف ہر ہتھکنڈہ اختیار کرکے اسکی سلامتی ختم کرنے کے درپے ہے اس لئے قوم اپنی حکومتی‘ سیاسی اور عسکری قیادتوں میں سے کسی کو بھی ملکی سلامتی اور قومی مفادات پر اس ظالم و مکار دشمن کے ساتھ سودے بازی کی قطعاً اجازت نہیں دیگی کیونکہ ملک کی سلامتی سے زیادہ ہمیں کوئی چیز عزیز نہیں ہوسکتی۔
غیرت نام پر خواتین قتل واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ‘ جی کیو ایم غیرت نام پر خواتین قتل کے ذمہ دار سیاستدان ‘ پولیس اہلکار اور جاگیردار و مذہبی عمائدین ہیں غیرت کے نام پر خواتین کا قتل پاکستان کا عالمی چہرہ و کردار بدنما و داغدار بنارہا ہے‘ گجراتی سرکار
کراچتی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ سیمینار بعنوان ”غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی درندگی کا ذمہ ار کون ؟“سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ روحانی تصانیف نگار الطاف حسین میمن ایڈوکیٹ ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ چیئرمین سایانی ویلفیئر یونس سایانی ‘ وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ایڈوکیٹ ایوب صدیقی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نام پر بد چلنی کے الزام میں خواتین کے قتل کے واقعات میں جس طرح تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ظالمانہ اقدام کیخلاف نافذ ملکی قوانین پر عمل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ان واقعات میں ملوث افراد سزا سے بچ جاتے ہیں، اگر خواتین کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں مل رہی ہوتیں تو ایسا کرنیوالوں کو آئندہ کیلئے عبرت حاصل ہوتی۔ مقررین نے خواتین کے قتل کے ذمہ دار مقامی جرگوں پر مکمل پابندی اور خواتین کے قاتلوں سمیت جرگے لگاکر قتل کے احکامات دینے والوں کو بھی شریک قتل کے طور پر سزا دینے اور خواتین کے تحفظ کیلئے بنائے تمام قوانین پر یقینی عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں نرمی برتنے والے پولیس اہلکاروں اور مجرموں کی پشت پناہی کرنے والے سیاستدانوں کے احتساب سے ہی غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو روکا جاسکتا ہے ۔
سندھ وفاق کشیدگی تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے ‘ راجونی اتحاد قومی مسائل کو نظر انداز کرکے نئی پیچیدگیاںپیدا کرنا کسی کیلئے سودمند ثابت نہیں ہوگا ‘ امیر علی خواجہ قومی مفاد و سلامتی کو اولیت دینا ہی جمہوری اور عوام دوست رویہ کہلایاجاسکتا ہے‘ عمران چنگیزی
اداروں پر اعتماد کیساتھ عوام کواپنا کردار بھی ادا کرنا ہوگا ‘ سولنگی اتحاد انصاف و حقوق کے حصول اور مستقبل کے تحفظ و دفاع کیلئے محض اداروں پر اکتفا نہ کیا جائے! حکمرانوں کی طرح اداروں کی تاریخ بھی دھوکا دینے اور نقصان پہنچانے سے عبارت ہے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں کھیلے جانے والے سیاسی ‘ اختیاراتی اور احتسابی کھیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا ہے کہ انگریزوں کا نمک خوار اور سامراج کا وفادار استحصالی ‘ بے ایمان اور ظالم طبقہ جو قیام پاکستان کے ساتھ ہی اختیار و اقتدار پر قابض ہوگیا تھا جمہوریت و آمریت کا کھیل کھیل کر اس قدر طاقتور ہوگیا ہے کہ پاکستان میں سعودی طرز کی شہنشاہیت قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور قرائن بتارہے ہیں کہ کرپشن ‘ جانبداری ‘ تعصب پرستی ‘ مفاد پرستی اور منافقت کی دلدل میں گردن تک ڈوبے ہوئے اداروں کی مددو معاونت سے وہ اپنی اس کوشش کی کامیابی بھی حاصل کرلے گا جو یقینا اس ملک و قوم کیلئے زہر قاتل کے مترادف ہوگا اسلئے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف وحقوق کے حصول اور مستقبل کے تحفظ و دفاع کیلئے محض اداروںپر اکتفا کرنے کی بجائے وطن عزیز کو استحصالی طبقے کی سازش اور اپنی نسلوں کو ان کی غلامی سے بچانے کیلئے سولنگی برادری کی طرح برادریوں کی سطح پر متحد و منظم ہوکر جدوجہد کریں بصورت دیگر حکمرانوں کی طرح اداروں کی تاریخ بھی عوام کو دھوکا دینے اور نقصان پہنچانے کی روایت سے عبارت ہے ۔