کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے امریکی صدر کی جانب سے مودی کو سچا دوست کہنے اور بھارت کیساتھ مل کر اسلامی انتہا پسندوں کے خاتمہ کے اعلان کو پاکستان تمام اسلامی قیادتوں کیلئے فکر تشویش انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی امریکہ میں دہشتگردوں کے سرپرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میںمیں پاکستان اور اسلام کیخلاف سامنے آنیوالا یہود و ہنود گٹھ جوڑ نہ صرف اُمت مسلمہ کے بین الاقوامی اتحاد کا متقاضی ہے بلکہ پاکستان سے بھی خارجہ پالیسی کی اصلاح و تبدیلی کا طالب ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ‘ انسانیت اور امن دشمن عالمی و سامراجی قوتوں کا بھارت میں جنونیت پسند نریندر مودی اور امریکہ میں اسلحہ و منشیات اور ننگی فلموں کے تاجر ڈونلڈٹرمپ کو اقتدار میں لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ کفر کی قوتیں عالم اسلام کیخلاف بہت بڑے معرکہ کی تیاری کررہی ہیں جس کیلئے ایک جانب دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے اسلامی ممالک کو معاشی کمزوری سے دوچار کیا جارہا ہے تو دوسری جانب فرقہ واریت کو فروغ دیکر امت مسلمہ کو انتشار میں بھی بانٹا جارہا ہے اور پھر ہمدردی کے اظہار و حفاظت کے نام پر اسلامی دنیا کو اپنا باجگزار و غلام بنایا جارہا ہے اور مسلم حکمران وقیادتیں کفار کی سازش کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنے کی بجائے فرقہ پرستی کی بھنور میں پھنس کر ان کے معاون و ممدو کا کردار ادا کررہی ہیں ۔
اختیارو اقتدار کی سیاسی جنگ عوام کا جنازہ نکال رہی ہے ‘ جی کیو ایم روایتی سیاسی جماعتوں کا اقتدار عوام کو تکالیف و پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دےگا‘ گجراتی سرکار عوام کو اپنی تقدیر و حالات بدلنے کیلئے قیادت تبدیل کرنی ہوگی ‘ سورٹھ ویرکی میڈیا کانفرنس
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے قومی حالات ‘ عوامی مسائل و مصائب اور میگا سٹی کراچی کی صورتحال پر میڈیا مذمتی میڈیا کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور بیورو کریسی کی کرپشن ‘ سرمایہ داروں ‘ صنعتکاروں اور تاجروں کی لوٹمار ‘ جاگیرداروں کے مظالم اور مقتدر طبقات کے قوم کے ساتھ استحصالی ‘ معاندانہ اور منافقانہ رویئے ‘ مقتدر طبقات کے ہاتھوں کھلونا بنے نظام اور مساوات و انصاف سے محروم معاشرے نے قوم کو پہلے ہی سے مصائب ‘ مسائل اور مشکلات سے دوچار کررکھاہے اور اب سیاسی قوت کے اظہار اور اقتدار و اختیار پر قبضے کی جنگ نے توقوم کا جنازہ نکالنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس کا ثبوت شہر کراچی ہے جو دو سیاسی جماعتوںکی سیاسی رسہ کشی کے باعث بربادی و بدحالی کی دلدل میں اس طرح غرقاب ہوچکا ہے کہ باران رحمت اسکے شہریوں کیلئے عذاب و رحمت بن چکی ہے اور برسات کے چند قطروں نے عوام کو سہولیات کی فراہمی ‘ ترقیاتی عمل کی انجام دہی و عوامی خدمت کے تمام حکومتی دعووں کی قلعی کھول کر اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ روایتی سیاسی جماعتوں کا اقتدار عوام کو تکالیف و پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتا اور عوام اگر اپنی حالت و حالات میں مثبت تبدیلی کے خواہشمند ہیں تو انہیں آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ عوام دشمن طبقات و جماعتوں کے انتخاب کی بجائے ان کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کرنا ہوگا!
مقتدر طبقات کے تحفظ کی روایت ملک قوم کی دشمن ہے ‘ راجونی اتحاد تعصب ‘ مفاد پرستی ‘نظریہ ضرورت اور مقتدر طبقات کے تحفظ کی روایت کو دفنایا جائے ‘ امیرسولنگی تعصب و مفاد پرستی اور مقتدر طبقات کی غلامی کی بجائے عوام کو حقیقی انصاف فراہم کیا جائے!
عوام میں مزید حکومتی ستم جھیلنے کی ہمت و طاقت نہیں ہے ‘سولنگی اتحاد حکمرانوں کی کرپشن نے عوام کو مزید نقصان پہنچایا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ‘ امیر علی سولنگی حکومتی غفلت سے سیلاب نے عوام کو نقصان پہنچا یاتو حکمرانوں کا احتساب عدلیہ نہیں عوام کرینگے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مون سون کی برساتوں سے پیداشدہ صورتحال کو سیلاب کی پیشگی اطلاع قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے مطالبہ کیا ہے کہ روایت کے مطابق سیلاب اور اس سے تباہی و بربادی کا انتظار کرنے کی بجائے نہروں و برساتی نالوں کی صفائی ‘ پشتوں کی مرمت اور دیگر پیشگی و بروقت اقدامات کے ذریعے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کی ذمہ داری نبھائیں کیونکہ ان کی غفلت ‘ غیر ذمہ داری اور کرپشن کی وجہ سے عوام کا اس قدر نقصان ہوچکا ہے اور وہ خون کے اس قدر آنسو روچکے ہیں کہ ا ب ان میں مزید ستم جھیلنے کی ہمت باقی نہیں بچی اسلئے اگر اس بار حکمرانوں کی غفلت عوام کیلئے مصیبت بنی تو عوام حکمرانوں کو گھسیٹ کر محلوں سے باہر لے آئیں گے اور سڑکوںو چوراہوں پر ان کا احتساب کریں گے اور حکمران یہ بات یاد رکھیں کہ عوامی احتساب عدالتی احتساب سے زیادہ بھیانک ہوتا ہے ۔