لالہ موسیٰ : کراچی میں کھلے عام دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، کراچی دہشت گردی پاکستان کے خلاف سازش ہے، المناک واقع میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان،سید علی فائز شاہ آف بدھو کالس ،غلام عباس بھٹہ،جمیل احمد طاہر،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،لیاقت علی بھانوالیا،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،محمد رفیق بھٹی آف چکر محلہ،مہر محمد اقبال چنو ں بھوجہ،ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ،استاد منیر احمد بٹ چکر محلہ ،محمد شہباز،مرزا محمد انوار،امجد نوید شیخ ،محمد تنصیر خان،شہباز احمدو دیگر نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ فعل کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ حکومت دہشت گرد ی کو ختم کرنے کے بھرپور اقدامات کرے اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی بہتر نگہداشت کی جائے۔