کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت و آمریت کی جنگ میں مفاد پرست قیادت نے ذاتی و گروہی مفادات کیلئے قومی وعوامی مفادات کو نظر انداز کرکے وطن عزیز کو تباہی و بربادی کی جس دلدل کے نزدیک لاکھڑا کیا ہے ‘ پاکستان کو اس میں غر ق ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ وطن عزیز میں کرپشن ‘ مظالم ‘ استحصال ‘ نا انصافی اور اختیارو اقتدار پر قبضے کے جرثوموں سے پاک ایسی قیادت کی حکمرانی ہو جو کونسلر زکی عوامی و نچلی ترین سطح تک اختیارات تقسیم کرنے کیساتھ ڈویژنل کونسلوں کو خود مختار بناکر ایسی مقامی خود مختاری نافذ کرے جس میں مرکز باپ اور صوبہ ماں جیسے مشفقانہ کردار کا حامل ہو اور ڈویژن کما ¶ پوت جیسا کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف اپنے حلقہ اثر کے عوام کی تمام ضروریات و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے بلکہ مرکز اور صوبہ کو بھی فنڈز کی فراہمی کیساتھ دفاع کیلئے فوج کو بھی ایک شرح تناسب سے بجٹ کی فراہم کرے تاکہ وطن عزیز بھی مستحکم ہو اور عوام بھی مسائل سے پاک خوشحال ‘ آسود ہ ‘ مطمئن اور محفوظ زندگی گزار سکیں اور ایسا صرف ایم آر پی کے اقتدار میں ہی ممکن ہے اسلئے محب وطن عوام ‘ محب وطن وعوام دوست سیاسی ‘ سماجی و مذہبی حلقے ‘ قومی مفادات کے تحفظ کے ضامن ادارے اور دیگر تمام محب وطن طبقات پاکستان و عوام کے محفوظ وخوشحال مستقبل کیلئے ایم آر پی کو اقتدار میں لانے کیلئے اپنا مخلصانہ اور محبانہ کردار ادا کریں ۔
کراچی کے بلدیاتی ‘ سماجی ومعاشی مسائل حل کرکے دکھائینگے ‘ جی کیو ایم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور انشاءاللہ کامیابی حاصل کرکے خدمت کی تاریخ رقم کرینگے کراچی کی روشنیاں‘تجارت اورسکون لوٹاکر اسے پھر سے امن ‘ محبت اور خوشحالی کا ضامن بنائینگے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویرنے کراچی کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں ‘ ابلتے ہوئے گٹر ‘ تباہ حال سیوریج نظام ‘بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ‘ گیس کی بندش ‘پینے کے پانی کا فقدان ‘ تعفن زدہ کچرے کے ڈھیر اور کراچی میں ٹینکر مافیا ‘ پارکنگ مافیا ‘ پتھارہ مافیا‘ بھتہ مافیا او دیگر مافیاز کا راج‘ اسٹریٹ کرائمز کیساتھ ڈکیتیوں کی بھرمار اوردہشتگردی ‘ بد امنی و ٹارگیٹ کلنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ تو کراچی پر حق حکمرانی حاصل کرنے والوں کی طرح سندھ پر حکمران ٹولہ بھی کراچی اور اس کے عوام سے مخلص نہیں ہے جبکہ وفاقی حکمرانوں کی عوام دشمن کا پول تو پانامہ لیکس کیس میں ججز کی رائے وریمارک سے کھل ہی چکا ہے جس کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ وفاقی حکمران ‘ صوبائی حکمران اور شہری مینڈیٹ کا شور مچانے والے کراچی کی عوام کو مسائل و مصائب سے نجات نہیں دلائیں گے اسلئے گجراتی قومی موومنٹ نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ سیاسی مفاد پرستی و منافقت نے کراچی سے خوشحالی اور عوام سے سکون چھین لیا ہے جسے انشاءاللہ گجراتی قومی موومنٹ انتخابات میں فتح کے بعد واپس لوٹائے گی اور کراچی کو پھر سے وہی پر امن ‘ روشن اور ترقی یافتہ شہر بنائے گی جو محبت و خلوص ‘ امن و تحفظ اور ترقی و خوشحالی کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا ۔
عوام کو ہر حال میں روایتی سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہوگا‘ راجونی اتحاد قوم کو عالمی مالیاتی داروں کے پاس گروی رکھنے والے پاکستان وعوام کو بیچنے کی تیاری کررہے ہیں عوام کا لہو چوسنے والے اب کھال اتارنے اور ہڈیوں سے گودا بھی نکالنے کی تیاری کررہے ہیں!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )استحصالی ‘ کرپٹ اور ظلم حکمرانوں و سیاستدان عرصہ دراز سے جمہوریت کے نام پر عوام کو خون چوس رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی اب تک ان کا پیٹ نہیں بھرا ہے اور اب وہ عوام کی کھال اتارنے کیلئے نئے انداز سے عوام کو بے وقوف بناکر پھر سے اقتدار کی راہوں کو اپنے لئے ہموار کرنا چاہتے ہیں اور اگر اب بھی عوام نے ان کا احتساب کرنے کی بجائے پھر سے ان استحصالی طبقات کا انتخاب کیا تو اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو روزی‘ روٹی سے محروم کرنے والے یہ ملک و قوم دشمن پہلے عوام کی کھال اتاریں گے اور پھر اس کی ہڈیوں سے گودا تک نچوڑ لینگے ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے عوام سے آئندہ انتخابات میں روایتی سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سیاستدانوں پر عدم اعتماد کے ذریعے ان کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس بار اپنی اپنی برادری کے دیانتدار ‘ مخلص اور اہل و باصلاحیت نوجوانوں کو ایوان قتدار تک پہنچائیںوگرنہ عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں ملک و قوم کو گروی رکھنے والے پھر سے اقتدار میں آئے تو وہ یہودیوں اورصلیبیوں کے ہاتھوں پاکستان کو عوام سمیت فروخت کردینگے ۔
پاکستان انقلاب کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے‘سولنگی اتحاد قوم کو استحصالی حکمرانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوںاور ظالم سیاستدانوں سے نجات ملنے والی ہے انقلاب کا سہرا سولنگی برادری کے سرہوگا اورمو ¿رخ سولنگی برادری کو پاکستان کا نجات دہندہ لکھے گا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر پٹی نے ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ڈاکٹر مسعود سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی کے ہمراہ سندھ و پنجاب کے تنظیمی دورے کے دوران ایاز سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ روشن سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ الیاس سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دھنی بخش سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ڈاکٹر اللہ ڈنو سولنگی ‘ ساگر سولنگی ‘ دلبر سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیرسولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگرعمائدین سے ملاقات اور عوامی اجتماعات و میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اور عوام دشمنوں کا احتساب نزدیک ہے ‘ پاکستان میں بدلتا ہوا عوامی رجحان اس بات کا پتا دے رہا ہے کہ سولنگی قوم نے اپنے اتحادو یگانگت سے استحصالی و عوام دشمن عناصر اور روایتی سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں سے نجات و احتساب کی جو شمع جلائی ہے اس کی روشنی چہار سو پھیل کر ظلمت و تاریکیوں کو ختم کررہی ہے اور سولنگی برادری ہی کی طرح پاکستان کے دیگر تمام مظلوم و محروم طبقات بھی اپنے حقوق کے حصول و مستقبل کے تحفظ کیلئے متحدو منظم ہورہے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان انقلاب کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور قوم کو استحصالیوں ‘ ظالموں ‘ عوام دشمنوں ‘ وطن عزیز کے غداروں اور قومی وسائل لوٹ کر عوام کو غربت و مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے حکمرانوں ‘ روایتی سیاسی و مذہبی جماعتوںاور لٹیرے و ظالم سیاستدانوں سے نجات ملنے والی ہے جس کا سہرا ہر حال میں سولنگی برادری کے سر جائے اور تاریخ میں مو ¿رخ سولنگی قوم کو پاکستان و عوام کا نجات دہندہ لکھے گا !