کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاکستان فیشن ویک کی کہکشاں سج گئی۔ دیدہ زیب لباس میں ماڈلز کے جلووں نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ کراچی میں رنگوں اور روشنیوں کی برسات میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز ہوا۔
شو کے پہلے روز معروف ماڈلز دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر آئیں تو خزاں میں بھی بہار آ گئی۔ لہراتی، بل کھاتی اور ادائیں دکھاتی ماڈلز کے جلووں نے حاضرین کے ہوش اڑا دئیے ۔ فیشن ویک کے شرکا نے تمام ڈیزائنرز کے۔
ملبوسات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈیزائنرز کا کام کسی طور بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔ فیشن ویک پاکستان کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ شو کے پہلے روز ملنے والی پذیرائی سے وہ بہت مطمئن ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی کراچی کے شہری فیشن شو کی بھر پور پذیرائی کریں گے۔