پہلا آل کراچی آصف فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کے پی ٹی اسٹیڈیم پر کھیلا جائیگا فائنل مقابلہ عثمان شہید فٹ بال کلب اور چنیسر بلو کے مابین ہو گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام پہلا آل کراچی آصف کاکا یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) مورخہ 25 مئی 2014ء بروز اتوار کراچی پورٹ ٹرسٹ فٹ بال اسٹیڈیم کیماڑی پر عثمان شہید فٹ بال کلب اور چنیسر بلو کے درمیان کھیلا جائیگا۔

فائنل میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کراچی کے صدر آصف محمد خان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے جبکہ اس موقع پر شیر علی خان، اشفاق ہزاروی ،ابرار یوسف زئی، فیصل سومرو، ابرار جدون، راحت خان اور حسین چاچا بھی موجود ہونگے۔