سری نگر (جیوڈیسک) چیئرمین حریت سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی طاقتوں کی سازشوں کے باعث تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، طالبان اسی ٹہنی کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ خود بیٹھے ہیں، کراچی ائر پورٹ حملے میں غیر ملکی کردار کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کراچی ائر پورٹ پر دہشت گردانہ حملے اور تفتان میں شیعہ زائرین کی ہلاکت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیرونی طاقتوں کی سازشوں اور ملک کے اندر موجود بیمار ذہنیت کی وجہ سے تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت تمام محب وطن پاکستانیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آپسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ملک کو بچانے کی متحد ہو کر کوشش کریں۔