کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی جانب سے آئینی مدت حکمرانی کی یقینی تکمیل اور آئندہ قومی انتخابات میں بھی فتح کے حصول کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی یا تو عوامی اعتماد سے ممکن ہوتی ہے یا سیاسی دھاندلی اسے یقینی بناتی ہے دوئم الذکر صفت کے ذریعے کامیابی واقتدار کس طرح حاصل کیا جاتا ہے اس کا اظہار تو وزیراعظم اور ان کی جماعت سابقہ انتخابات میں کر ہی چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی سابقہ تجربہ و مہارت دہرائی جاتی ہے یا خدمت کے ذریعے عوامی اعتماد کا حصول پر توجہ دی جاتی ہے جس کیلئے وزیراعظم کو ملک سے کرپشن کا یقینی خاتمہ کرنا ہوگا جس کیلئے سب سے پہلے پانامہ لیکس کے تمام ملزمان کا احتساب اور ان کیساتھ یکساں سلوک ضروری ہے کیونکہ احتساب اور ہر فرد کے یکساں احتساب کا خوف ہی کرپشن کے خاتمہ کا سبب بنے گا اور کرپشن ختم ہوگئی تو بجٹ یقینی طور پر قومی ترقی و خوشحالی پر خرچ ہوگا جس سے مہنگائی ‘ بیروزگاری اور جہالت کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو علاج ‘ روزگار ‘ تعلیم اور زندگی گزارنے کی سہولیات بھی میسر آئیں گی اور انصاف و مساوات کا معاشرہ بھی قائم ہوجائے گا جو عوام کے احساس محرومی و مایوسی کو ختم کردیگا جس کے نتیجے میں عسکریت پسندی کاخاتمہ اور حب الوطنی کو فروغ حاصل ہوگا جو دہشتگردی وبد امنی کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ناکافی حکومتی ‘ سیاسی اور میڈیا اقدامات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ ‘ پاکستان مخالف بھارتی وامریکی اقدامات ‘ پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں ‘ پاکستان میں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک ‘ بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی ‘ تعصب و لسانیت اور دشمن ممالک ایجنسیوں کا وطن عزیز میںانتشار و نفاق پھیلانے میں مصروف منظم نیٹ قومی یکجہتی و اتحاد کا ہی متقاضی نہیں بلکہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اقوام عالم کو پاکستانی قوم کے یکجا و متحد ہونے اور ہر پاکستانی کے تحفظ و دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کے ہمراہ مستعد و منظم ہونے کا پیغام دینے کی ضرورت ہے مگر افسوس کہ حکومت ‘ سیاستدانوں اور میڈیا کسی بھی جانب سے یوم دفاع پاکستان پر قومی یکجہتی کے فروغ اور اس دن کے حوالے سے جوش و جذبہ جگانے اور اس کے اظہار کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات دکھائی نہیں دے رہے حالانکہ موجودہ حالات میں یوم دفاع پاکستان مکمل جوش و جذبے اور اتحادو یکجہتی سے مناتے ہوئے دنیا کو متحد و یکجا اور دفاع و تحفظ وطن کیلئے ایثار و قربانی کے ہر جذبے سے سرشار ہونے اورافواج پاکستان کے ہمراہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے پنجاب اسمبلی میں سوشل میڈیا کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے پر سائبر کرائم کے تحت کاروائی کی قرارداد کی منظوری کی توصیف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست ہے سوشل میڈیا پر خراافات، افواہ اور الزامات کی فراوانی معاشرے کیلئے مضمرات ونقصانات کا باعث ہے اسلئے سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد چھوڑنا مستقبل کیلئے خطرناک ہوگااس حوالے سے مذکورہ قراداد مستحسن ہے مگر اس قراداد کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے سائبر کرائم کے تحت کاروائی کو مخالفین کو دیوار سے لگانے کیلئے استعمال کرنا قومی مفادات کیلئے خطرناک ثابت ہوگا اسلئے کسی بھی کارروائی میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیے اور اس کا استعمال و نتائج دونوں ہی مثبت ہونے چاہئیں۔