کراچی کی خبریں 30/8/2016

Dua Foundation

Dua Foundation

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم ممالک میں بڑھتے ہوئے بھارتی اثرورسوخ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں بڑھتا بھارتی اثرورسوخ بھارت کی کامیاب سفارتکاری اور پاکستان کی سفارتی ناکامی کا ثبوت ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ امیر پٹی نے کہا کہ گو وزیراعظم کی ایلچی ڈپلومیسی سفارتی کامیابی کی جانب پیش قدمی ضرور ہے مگر اسے روایتی کردار وعمل سے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے جبکہ سعودی عرب ‘ ایران ‘ چین ‘ وسط ایشیائی ریاستوں ‘ بنگلہ دیش ‘ ترکی ‘ سری لنکا ‘ میانمار ‘ روس‘ امریکہ ‘ برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ و اثرورسوخ کی حامل ریاستوں سے تعلقات میں استحکام کیلئے اقربا پروری اور نوازشانہ رویئے سے گریز کرتے ہوئے بہترین صلاحیتوں کے حامل سفیروں اور سفارتی عملے کی ان ممالک میں تعیناتی بھی ضروری ہے جبکہ پاکستان کی بقا و سلامتی اورمسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے مسلم ممالک کے باہمی انتشار و نفاق کا خاتمہ بھی ضروری ہے اسلئے ضروری ہے کہ او آئی سی فورم کو مضبوط کیا جائے اور پاکستان ایران و سعودیہ تنازعہ اور شام کی صورتحال میں بہتری کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی مسائل ‘ معاشرتی زبوں حالی ‘ معاشی مشکلات اور بدلتی ہوئی سماجی اقدار و ریوں کے باعث عوام کی مشکلات ‘ مسائل اور مصائب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسلئے حکومت کے علاوہ ایسے اداروں کی ضرورت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ان حالات میں زبیدہ آپا اور صبا اویس نے دعا ویلفیئر فاونڈیشن کی داغ بیل ڈال کر احسن اقدام کیا ہے ہمیں توقع ہے کہ وہ نیک نیتی کیساتھ اپنی پوری توانائیاں عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کرینگی جبکہ انسانیت کی خدمت کے ہر عمل میں ہمارا بھرپور تعاون زبیدہ آپا ‘ صبا اویس اور دعا ویلفیئر فاونڈیشن کیساتھ رہیگا ۔یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے اپنے دست مبارک سے لیاری ‘کھڈہ مارکیٹ یوسی 4 میں دعا ویلفیئر فا ونڈیشن کے مرکزی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔افتتاحی تقریب میں علی مراد ‘ محمد فیاض ‘ آفرین بیگ ‘ قادر میمن ‘ اکمل پراچہ‘ مہرالنساءبانو ‘ فہمیدہ بانو ‘ ساجدہ بانو ‘ ساجد روشن ‘ سید محمدندیم ‘صابرہ بانو ‘ صدیق میمن زری والا ‘ محمد انور ‘ عبداللہ ‘ محمد رضوان ‘ شہنیلہ بانو ‘ وزیر علی ‘ شوکت علی ‘ ابراہیم گلیکسی ‘ محمد یوسف ‘ محمد نبی ‘ یونس سایانی ‘ فاطمہ میمن ‘ محترمہ گلشن ‘ روزینہ خان روزی ‘ محمد حسن و دیگر نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو دنیا کے کلیدی حصوں میں اجاگر کرنے اور کشمیر کاز کی لابنگ کیلئے وزیراعظم کی جانب سے 22 اراکین پارلیمنٹ کی بطور خصوصی ایلچی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلچی ڈپلومیسی کا مقصد مخصوص افراد کو نوازنے کا روایتی طریقہ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنا ہے تو اسے مثبت و بہترین اقدام کہا جاسکتا ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم خود بھی متحرک ہوں اور بھارتی مظالم کیخلاف و کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے حق میں ہر فورم پر کھڑے ہوکر بر ملا و جرا ¿تمندانہ آواز اٹھائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے علاقے نوشکی سے سرغنہ سمیت القاعدہ کے چھ دہشتگردوں کی گرفتاری اور خود کش و جیکٹس سمیت جدید اسلحہ کی برآمدگی پر سیکورٹی اداروں کو مبارک و تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ فوج ‘ سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی فرض شناسی ‘ مستعدی اور دیانتداری کے طفیل ہی پاکستان و عوام محفوظ ہیں وگرنہ بھارت نے اپنی دہشتگرد تنظیم ”را“ کی مدد سے ناعاقبت اندیش کو خرید کر غداروں کا جو جال پاکستان میں بچھایا ہے وہ پاکستان کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے خطرہ بن چکا ہے مگر ادارے مستعد وفعال ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ بہت جلد وطن عزیز سے را اور پاکستان دشمنوں کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کرکے غداروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچادیا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے منتخب میئر کو حلف برداری سے روکنے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد ہونے کے بعد وسیم اختر کو میئر کراچی اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کراچی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان ‘ الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا ‘ جنرل سیکریٹری سلیم لودھی ‘ آفس سیکریٹری مصطفی خان اور فیڈریشن میں شامل مختلف برادریوں کی نمائندہ جماعتوں کے منتخب عہدیداران فاروق شیخ ‘ اقبال ‘ عارف ‘ حسین خان ‘ملک حنیف دربار ‘ محمد موسیٰ تھیبو ‘ حاجی سلیمان پڈھیار ‘ سید ابراہیم باپو‘ سید مجید بابو‘سید معین باپو ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ رحمان پٹنی ‘سید ابراہیم باپو سید مجید بابو ‘ داود عبداللہ‘سلیم مانگرول والا‘ عامر بابو عابد ‘ حاجی اسلم ترک ‘ شبیر احمد قائم خانی ‘ رہنما امین داسنا ‘ محمدحنیف ‘ رفیق اجمیری ‘ شبیر حسین ‘ اقبال ایڈوکیٹ ‘ بشیر گارڈ ‘محمد یوسف ‘ عامر بھائی ‘ یونس غازی ‘ محمد علی باپو ‘ حنیف خلیفہ ‘ صدیق میمن زری والا‘ یونس سایانی و دیگر نے توقع ظاہر کی کہ منتخب میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ شہر کو پر امن ومحفوظ بھی بنائیں گے اور اس کی روشنیوں کو بھی دوبارہ بحال کرینگے جبکہ کراچی کے پر امن و محفوظ مستقبل کیلئے جونا گڑھ برادری ہر طرح سے منتخب نمائندوں کے ساتھ ہے اور بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔