کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کے سیکریٹری محمد رمضان پیر جی، اہلیان کورنگی نمبر 6 ور علاقہ نوجوانوں نے کورنگی نمبر 6 میں قائم ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم کی ذبو حالی اور عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا سے اپیل کی ہے کہ ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی نمبر 6 کی درستگی کے لئے فوری احکامات صادر فرمائیں اس کھیل کے میدان پر علاقے ہزاروں نوجوان اپنی صحت مند سرگرمیوں سے مستفید ہوتے ہیں اور اس گرائونڈ پر کراچی سطح کے کئی ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا اور اس پر ینگ آزاد فٹ بال کلب ،کورنگی نیشنل اسپورٹس فٹ بال کلب اور اسلامیہ فٹ بال کلب کی ٹیمیں پریکٹس بھی کرتی ہیں جو کہ گرائونڈ کی ناقص صورتحال کی وجہ سے مکمل رک چکی ہیں۔
اہلیان کورنگی نمبر6نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سے اپیل کی کہ وہ فوری توجہ دیکر ابراہیم پلے گرائونڈ پر تعمیر و ترقی اور اس کی درستگی کے لئے احکامات دیں تاکہ علاقہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند سرگرمیوں کے حصول کی فراہمی کو ممکن بنا یا جاسکے ۔ینگ آزاد فٹ بال کلب کے سیکریٹری رمضان پیر جی نے کہاکہ گرائونڈ کی ھالت کی درستگی کے بعد اس گرائونڈ پر آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا منعقد کیا جائیگا۔ جاری کردہ: میڈیا کوارڈینٹر