کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کچی آبادی و گوٹھ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ رہائش سمیت روزگار‘ تعلیم ‘ علاج ‘ تحفظ و دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کا فریضہ ہے مگر اقتدار پر قابض استحصالی طبقات کی کرپشن اور کرپشن زدہ ظالم طبقات کے محافظ استحصالی نظام نے عوام کو ان سہولیات سے محروم کرکے ان کی زندگی کو مسائل ومصائب زدہ بنارکھا ہے اسلئے جب تک وطن عزیز سے استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا اور عوام استحصالی طبقات کو اختیار واقتدار سے علیحدہ کرکے ان کا احتساب نہیں کرینگے ان کی حالات و حالات اور معاملات و معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ اسلئے گوٹھوں اور کچی آبادیوں کے مکین آئندہ انتخابات میں روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوںکی بجائے محب وطن روشن پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے ہمارے نامزد کردہ دیانتدار ‘ مخلص ‘ با کردار ‘ با صلاحیت ‘ تعلیم یافتہ اور عوام دوست نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ اللہ کی رضا اور عوامی حمایت سے ہمیں اقتدار ملا تو ہم کچی آبادیوںاور گوٹھوں کو لیز کی فراہمی کیساتھ ملک بھر کے تمام عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر تمام طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے اور کرپشن و ظلم کے اس نظام کو بدل کر وہ اشتراکی نظام رائج کرینگے جس میں عوام با اختیار و خوشحال ہوں گے اور ریاست ہر شہری کو رہائش ‘ روزگار ‘ تعلیم ‘ علاج ‘ تحفظ ‘ انصاف کیساتھ محنت و صلاحیت کے مواقع اجرت و معا ¶ضے کی فراہمی کی بھی پابند وذمہ دار ہوگی ۔
دہشتگردی کی طرح کرپشن بھی ملک و قوم کی بدترین دشمن ہے‘ جی کیوایم کرپشن جیسے قبیح جرم میں ملوث ہر فرد کو بلا تخصیص و تفریق حفظ و مراتب کیفر کردار تک پہنچایا جائے کرپشن کیخلاف ایکشن کا آغاز پارلیمنٹ ‘ عدلیہ ‘ فوج وتمام اداروں کے سربراہوں سے کیا جائے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کی بدحالی اور عوام کی ہر پریشانی کی وجہ مقتدر طبقات کی وہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے آج وطن عزیز توانائی بحران سے ہی نہیں بلکہ صفائی کے فقدان ‘ سیوریج کی تباہی ‘ سڑکوں کی بربادی ‘حادثات ‘ ناانصافی ‘ استحصال ‘ بیروزگاری ‘ غربت ‘ جہالت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے ساتھ ملاوٹ ‘ جعلی ادویات اور مضر صحت اشیاءکی فروخت کا باعث بنی ہوئی ہے اسلئے انصاف و تحفظ کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر کرپشن کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے کرپشن جیسے مکروہ و قبیح جرم میں ملوث ہر فرد کو بلا تخصیص و تفریق حفظ و مراتب کیفر کردار تک پہنچاکر دوسروں کیلئے نشان عبرت بنانا چاہئے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کرپشن کو پاکستان و عوام کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیخلاف ایکشن کا آغاز حکومت ‘ پارلیمنٹ ‘ عدلیہ ‘ فوج ‘ نیب ‘ پولیس اور دیگر تمام اداروں کے سربراہان سے ہونا چاہئے اور پھر اس کا دائرہ کاربتدریج سے بالائی سے نچلی سطح تک پھیلاتے ہوئے ہرفرد کو بلا تفریق احتساب کے شکنجہ میں لایا جائے تاکہ پاکستان اور عوام کا مستقبل محفوظ ہوسکے بصورت دیگر کرپشن پاکستان کے مستقبل کیلئے بھارتی سازشوں اور ”را“ سے زیادہ خطرناک ہے ۔
استحصالی طبقہ قوم کو سامراج کے ہاتھوں فروخت کررہا ہے ‘راجونی اتحاد عوام نے استحصالیوں پر مزید اعتماد و اعتبار کیا تو انکی آئندہ نسلیں بھی غلام پیدا ہونگی‘ عمران چنگیزی قوم کو سامراج کے ہاتھوں گروی رکھنے والے سوداگری کیلئے اب اپنی اولاد کو آگے لارہے ہیں
قومی ادارے بھی استحصالیوں کے سامنے بے بس ہیں ‘ سولنگی اتحاد کرپٹ حکمران‘ مقدس گائے بن چکے ہیں ‘ کوئی ادارہ ان کے احتساب و سزا کیلئے تیار نہیں! عوام کو خود ہی آگے بڑھ کر انصاف کرنااور ووٹ کی طاقت سے نظام کو بدلنا ہوگا‘ امیر سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی اسٹیل آئی کون کی اچانکءپاکستان آمد اور وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے وزیراعظم پر بھارتی اسٹیل آئی کون جندال سے پاکستان اسٹیل کی خفیہ ڈیل کے الزام و انکشاف پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ استحصالی طبقات پر مشتمل سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے روایتی سیاسی جماعتیں تشکیل دیکر صرف اپنے لئے حصول اقتدار و مفادات کی راہ تلاش کی ہے ان کا مقصد عوام کی خدمت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ یہ استحصالی طبقات دن بہ دن امیر سے امیر ترین ‘ طاقتور سے طاقتور ترین ہوتے جارہے ہیں حتیٰ کے ان کی طاقت ‘ دولت اور حکومت کے سامنے معتبر ترین قومی ادارے بھی بے بس اور ان کے احتساب سے قاصر ہیں اسلئے عوام یاد رکھیں کہ اب انہیں استحصالیوں کے مظالم سے کوئی بھی ادارہ نہیں بچائے گا اور نہ ہی کوئی اس ملک و قوم کو کرپشن سے نجات دلائے گا اس کیلئے عوام کو خود آگے بڑھنا ہوگا اور برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ظالموں کا احتساب اور اپنی برادری کے مخلص و دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کرکے سولنگی برادری کے نقش قدم پر چلنا ہوگا تب ہی ان کا مستقبل محفوظ ‘ خوشحال اور پر امن ہوسکتا ہے بصورت دیگر قرائن جس تباہی و بربادی کا پتا دے رہے ہیں وہ بہت بھیانک ہے!