کراچی کی خبریں 26/12/2016

Mazare Quaid Hazri

Mazare Quaid Hazri

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان انصاف و مساوات کے اسلامی معاشرے پر مبنی ایک ایسی فلاحی مملکت بناناچاہتے تھے جہاں ہر ایک کو یکساں حقوق ‘ اختیارات اور مرتبہ و مقام حاصل ہومگر افسوس کہ پاکستان کے وسائل پر قابض انصاف و مساوات کی اسلامی اساس سے خوفزدہ استحصالی طبقات پاکستان کو اسلامی یا فلاحی مملکت نہیں بنانا چاہتے اسلئے نہ صرف انہوں نے سازش کے تحت قائد اعظم کو ہلاک کردیا بلکہ جمہوریت کے نام پر پاکستان کو ایک ایسے استحصالی نظام کے شکنجہ میں جکڑ دیا جو اپنے آغاز سے آج تک عوام سے خراج وصول کررہا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایم آر پی کی جانب سے سجائی بزم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد علمبردار ہی در اصل قائد اعظم ‘ ان کی فکر و فلسفے اور قائد اعظم کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے خواب کے قاتل اور اس کی تعبیر کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ جمہوریت کے نام پر لوٹمار مچانے والوں کیلئے قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر انصاف و مساوات پر مبنی فلاحی ریاست میں کال کوٹھری ‘ زندان یا تختہ دار کے سوا کچھ اور نہیں ہوسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 140ویں یوم ولادت کے موقع پر گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما ¶ں ‘ عہدیداران و کارکنان اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے زعماءو عمائدین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کے چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نہ صرف مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی بلکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کی سیاسی جماعت نواز لیگ کے رہنما ¶ں ‘ عہدیداران ‘ کارکنان اور ہمدردوں کو بھی قائد اعظم کی 140ویں ‘ میاں نواز شریف کی67ویں اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و محبت تمام مذاہب کی تعلیمات کی بنیاد ہیں جبکہ قائد عظم بھی پاکستان کو امن و محبت کا داعی ایک فلاحی ملک بنانا چاہتے تھے اسلئے پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کا مذہب ومسلک ‘ زبان ولسان ‘ صوبہ و علاوہ اور پارٹی و جماعت سے بالاہوکر متحدو یکجا ہونا ہی پاکستان کے پر امن ‘ محفوظ اورخوشحال مستقبل کی ضمانت اور قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقی فلاحی مملکت بنانے کے خواب کی تعبیر ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائد اعظم ؒنے مصور پاکستان علامہ اقبال ؒکے تصور پاکستان کو تعبیر ہی نہیں دی بلکہ انگریزوں کی غلامی سے نجات اور ہندوانہ تہذیب و ثقافت سے نجات بھی دلاکر اسلامی تشخص کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کا موقع بھی فراہم کیا ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے بانی پاکستان کی 140ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے مگرقوم کو قائد سے قبل از وقت محروم کردینے والوں نے جمہوریت و آمریت کے نام پر اسلامی مملکت کو مذاق بناکر عوام کو عذاب سے دوچار کردیا اور قائد کے پاکستان کے ان دشمنوں کے مفادات کی فصل پاکستانی قوم شدت پسندی ‘ دہشتگردی ‘ بد امنی و مافیاز کے مظالم کی صورت کاٹنے پر مجبور ہے مگر راجونی اتحاد پاکستان و عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے اور انشاءاللہ کرتا رہے گا !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے قوم کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی قوم قائد اعظم کے پاکستان کے تحفظ و ترقی کیلئے متحدویکجا ہوچکی ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ سیاسی قوت اور ایوان میں نمائندگی کے بناءکوئی قوم نہ تو حقوق حاصل کرسکتی ہے اور نہ ہی قومی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار کو مثبت و مستند بناسکتی ہے اسلئے پاکستان کو قائد اعظم کے خواب کے مطابق حقیقی عوامی و فلاحی مملکت بنانے کیلئے پاکستان سولنگی اتحاد کے نام سے سولنگی قوم متحدہوکر میدان سیاست میں اتر آئی ہے اور انشاءاللہ سولنگی برادری سولنگی اتحاد کے نامزد مخلص ‘ محب وطن اور عوام دوست نمائندوں کو کامیاب بناکر پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔