کراچی ( میڈیا سیکریٹری )حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مظلوم عوام کی جماعت اور قائد تحریک الطاف حسین مظلوم عوام کے واحد نجات دہندہ ہیں ،کراچی میں ایم کیو ایم کو شکست دینے کا خواب وہ سیاسی اور مذہبی جماعت دیکھ رہی ہے جنہیں پاکستان بھر عوام نے دھتکار دیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف یونین کمیٹیز میں حق پرست اُمیدواروں کے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے۔
کیا اقبال محمد علی خان نے کہاکہ کراچی کے عوام نے 26 دسمبر کی تاریخی ملین ریلی میں مخالفین کو فیصلہ سنا دیا ہیانشا اللہ 5دسمبر 2015 ء کو رسم کے ذریعے ایم کیوایم کے مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے حق پرستوں کی عوامی پذیرائی سے خائف سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپگنڈے پر اُتر آئی ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام اور ایم کیو ایم کے لئے یہ کوئی نہیں بات نہیں وہ ایسے پروپگنڈے سے ہمیشہ نمٹتے اور سرخرو ہوتے آئے ہیں۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ پاکستان کا دل شہر کراچی ایم کیوایم کا قلعہ ہے 5دسمبر کو عوامی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم شہر کراچی کے چپے چپے سے تاریخی فتح سے ہمکنار ہوگی انہوں نے عوام اور کارکنان سے کہ وہ صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی مہم کو جاری رکھیں۔