کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہمیشہ سے صرف اس لئے غیر مستحکم رہی ہے کہ عوام نے ہمیشہ ایسے استحصالیوں کا انتخاب کیا ہے جو یاتو آمریت کے لے پالک ہیں یا پھر استحصالی وظالم جاگیردار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کے نام پر حکومت پر قابض دونوں خاندانوں نے ہمیشہ جمہوریت کو ہتھیار بناکر اقتدار حاصل کیا اور دونوں ہاتھوں سے ملک و قوم کو لوٹ کر کرپشن کے ایسے ایسے نت نئے طریقے وضع کئے کہ شیطان بھی پشیمان و نادم ہی نہیں بلکہ طالب شاگردی ہوا جبکہ عوام پریشان و بے حال اور ملک بدحال و عدم استحکام سے دوچار ہوا اسلئے جب تک عوام آمریت کے لے پالکوں اور استحصالی جاگیردار خاندان کے علاوہ بیرونی سرمائے سے سیاست میں آنے والوں سے نجات پاکر مخلص قیادت کا انتخاب نہیں کریں گے اس وقت تک نہ تو ملک سے کرپشن ‘ استحصال ‘ دہشتگردی ‘ نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی عوام کو بجلی ‘ پانی ‘ گیس‘ روزگار ‘ تعلیم اور صحت سمیت زندگی گزارنے کی دیگر بنیادی سہولیات وخوشحالی میسر آسکے گی ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ جمہوریت کا مطلب اختیارات کی تقسیم اور حقوق کیساتھ فرائض کی تفویض ہوتا ہے اسلئے جب تک ملک میں مقامی خود مختاری نافذ کرکے ڈویژنل کونسلوں کو بااختیار نہیں بنایا جائے گا ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آئے گی اور جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آئے گی جمہوریت و آمریت ‘ اقتدار کی باریاں لینے ‘ کرپشن کرنے‘ احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کمیشن وصولنے کا کھیل اسی طرح جاری و ساری رہے گا !
بھارت کے ارادے نیک نظر نہیں آرہے ہیں ‘ گجراتی قومی موومنٹ مستقبل قریب میں بھارت پاکستان کیخلاف ممکنہ جنگی جارحیت کا ارتکاب کرسکتا ہے ‘ گجراتی سرکار جی کیو ایم چیئرمین کا امریکہ و اسرائیل سے لاجسٹک و میری ٹائم بھارتی معاہدوں پر اظہار تشویش
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بھارت کے امریکہ و اسرائیل کے ساتھ لاجسٹک و میری ٹائم دفاعی معاہدوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس جتنی بڑی فوج اور جس قدر کثیر تعداد میں اسلحہ موجود ہے اس کے بعد اسے اس میں مزید اضافے کی کوئی ضرورت نہیں ہے مگر اس کے باوجود اس کا مختلف ممالک اور اسلام دشمن قوتوں کیساتھ دفاعی معاہدے کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر اور جونا گڑھ پر جبری قابض بھارت دفاعی معاہدوں اور اسلحہ کی خریداری کے ذریعے نہ صرف خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑرہا ہے بلکہ اسلام دشمن ممالک سے اسلحہ کی خریداری کے ذریعے سامراجی قوتوں سے تعلقات بھی بہتر بنارہا ہے تاکہ پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کے ارتکاب کی صورت اسے عالمی مزاحمت و دبا ¶ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بھارت کا یہ کردار یقینا تشویشناک ‘ فکر انگیز اور راست اقدامات کا متقاضی ہے جس پر فوری توجہ دینے اور افواج پاکستان کو تمام جدید و روایتی ہتھیاروں و ٹیکنالوجی اور حربی و عسکری وسائل سے لیس کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت کے ارادے نیک نظر نہیں آرہے اور وہ مستقبل قریب میں پاکستان کیخلاف جارحیت کا ارتکاب کرسکتا ہے ۔
حکمرانوں کو عوام سے نہیںاقتدار ‘ طاقت و دولت سے غرض ہے ‘ راجونی اتحاد کرپشن زدہ حکمران پھر سے اقتدار پانے کیلئے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں‘ امیر علی خواجہ‘ یونس سایانی حکومتی وزرا ¿ و اہلکارحکمرانوں کو بچانے کیلئے عوام کو نظر انداز کرنے کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں‘ اقبال ٹائیگر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ میمن رہنما یونس سایانی‘انسانی حقوق کے علمبردار امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘فرزند جونا گڑھ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگر نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس اور موسم گرما کیساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے آغاز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت عوام کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اورحکومتی وزرا ¿ و اہلکار اقتدار کے اختتامی لمحات میں سندھ کی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرنے والے حکمرانوں کے اقتدار کو سہارا دینے ‘ ان کی کرپشن کو تحفظ دینے اور انہیں احتساب سے بچانے کیلئے تمام حدیں پار کرچکے ہیں اور انہیں عوام کی‘ ان کے جان و مال کی ‘ ان کے مسائل و مصائب کی اور ان کے مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں ہے انہیں صرف حکمران طبقے کو بچانا ہے اور عوام کو بے وقوف بناکر پھر سے اقتدار میں آنا ہے ۔
عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے ‘ سولنگی اتحاد بھارت امن عالم و بین المذاہب ہم آہنگی تباہ کرنے کے چانکیائی منصوبے پر عمل پیرا ہے ‘ امیرسولنگی اقوام عالم نے امن دشمن بھارتی کردار کیخلاف مشترکہ مو ¿ثر اقدامات نہیں کئے تو دنیا برباد ہوجائےگی !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی ریاست گجرات میں بلوے کے نام پر سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کی نسل کشی کی سازش پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کےسینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ملک عمر نذیر سولنگی‘ عرفان سولنگی ‘ چیف غلام سرور سولنگی ‘ شیر بہادر سولنگی ‘ جبار دادسولنگی ‘ میاں فتح مبین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ اکرم خان سولنگی ‘ شبیر حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ وڈیرو اللہ وسایو ‘ عابد سولنگی ‘ علی حیدر سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ راشد علی سولنگی ‘ سونو خان سولنگی ‘ محمد ندیم سولنگی ‘ حبیب اللہ سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد زبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘ برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ‘ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘روشن علی سولنگی ‘ عبدالحمید سولنگی‘عبدالجبار سولنگی‘غلام عباس سولنگی ‘ رفیق سولنگی ‘ غلام جمن سولنگی ‘ غلام شبیر سولنگی ‘ ‘ ڈاکٹر عبدالوحید سولنگی ‘ عباس سولنگی ودیگر نے عالمی برادری سے نوٹس لینے اور بھارت میں موجود اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مو ¿ثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے ‘ میانمار کے قتل عام میں شریک ‘ سری لنکا میں خانہ جنگی کی سازشیں کرنے ‘ افغانستان و پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے بھارت کے امن دشمن اقدامات کیخلاف اقوام عالم نے مو ¿ثر کردار ادانہیں کیا تو بھارت پوری دنیا کے امن کو برباد کرکے ہر ملک کو خانہ جنگی کا شکار کرنے کی چانکیائی سیاست میں کامیاب ہوجائے گا !