کراچی کی خبریں 28/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے احسان اللہ احسان کے اعترافات و انکشافات کو طالبان پرست مذہبی حلقوں کیلئے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی اعترافی ویڈیو میں سامنے آنے والا انکشافات کے بعد اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ اسلام کے نام پر جہاد کے فلسفے کی داعی تشدد پسند مذہبی تنظیمیں حقیقتاً اسلام کی خدمت کرنے کی بجائے اسلام کو نقصان پہنچانے اور مذہبی رجحان کے حامل افراد کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے کیساتھ پاکستان کے قومی مفادات کو بھی نقصان پہنچانے کی ذمہ دار اور پاکستان و اسلام دشمن ہیں کیونکہ ان تشدد پرست مذہبی وجہادی تنظیموں کے پیچھے اسرائیل و بھارت جیسی اسلام دشمن صیہونی ‘ صلیبی ‘ سامراجی اور استعماری قوتیں ہیں جو ہمیشہ سے اسلام و پاکستان کی دشمن تھیں اور رہیں گی اسلئے ان قوتوں کے سرمائے سے پلنے والے مذہبی یا جہادی تنظیمیں بھی کبھی پاکستان و اسلام کیلئے مفید ثابت نہیں ہوسکتیں اسلئے احسان اللہ احسان کے اعترافی بیانات و انکشافات کے بعد دہشتگردوں کی اخلاقی حمایت کے رجحان کی حامل مذہبی قیادتوں ‘ جماعتوں اور شخصیات کی آنکھیں کھل جانی چاہئیںاور انہیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان سے مکمل و ہر طرح کا تعاون کرنا چاہئے ۔

معاشی بدحالی ختم کئے بغیر چائلڈ لیبر کاخاتمہ ناممکن ہے ‘ جی کیو ایم
معاشی بدحالی کا خاتمہ انصاف ‘ مساوات اور احتساب پر مبنی معاشرے کے قیام سے مشروط ہے
حکومتی مفاد پرستی وکرپشن سے غریب خاندان بچوں سے مشقت کرانے پر مجبور ہیں ‘ سورٹھ ویر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) طیبہ تشدد کیس میں چیف جسٹس کی جانب سے حکومت کو مجوزہ لیبر بل پر سول سوسائٹی سے رائے لینے کی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں ‘ بیوروکریسی‘ قانون بنانے ‘ قوانین پر عمل کرانے اور آئین و قوانین کے مطابق انصاف ومساوات کا معاشرہ قائم کرنے کے ذمہ داروں کی ناکامی ‘ بے حسی ‘ مفاد پرستی ‘ ظالمانہ فطرت اور ہوس زر و اختیار نے معاشرے کو ایسی بدحالی میں مبتلا کررکھا ہے جس کی وجہ سے رزق حلال کمانے والا کوئی گھرانہ فاقوں سے محفوظ نہیں ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں ناکام غریب خاندان غذائی و دیگر ضروریات کی تکمیل کیلئے چھوٹے بچوں سے مشقت کرانے پر مجبور ہیں اور سرمایہ دار طبقات ان کی اس مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کم اجرت کی ادائیگی کی خاطر کم عمر ملازمین رکھنے کی روایت کو فروغ دے رہے ہیں اور یہ روایت اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ملک سے معاشی بدحالی کاخاتمہ نہیں ہوگا جس کیلئے ضروری ہے کہ عدالتیں غیر جانبدارانہ ‘ شفاف اور تیز رفتار احتساب و انصاف کے ذریعے مساوات کا معاشرہ قائم کرتے ہوئے کرپشن کا مکمل خاتمہ کرے تاکہ حکمران ‘ سیاستدان اور بیوروکریسی سمیت تمام ادارے و طبقات عوام کے دشمن کی بجائے عوام محافظ و نگہبان کا کردار ادا کرنے پر مجبور ہوجائیں ۔

بھارتی قیادت کی کشمیر حماقت بھارتی قوم کو نقصان پہنچارہی ہے ‘ راجونی اتحاد
بھارتی قوم کومحفوظ ‘ پر امن اور خوشحال مستقبل کیلئے اپنی قیادت کو حماقت سے روکنا ہوگا ‘ عمران چنگیزی
بھارتی قوم کو اپنے حالات میں بہتری کیلئے کشمیر سے بھارت فوج کی واپسی کیلئے تحریک چلانی ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت کے حوالے سے عالمی اداروں کی رپورٹس و تجزیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ رپورٹس کے مطابق بھارتی آبادی کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے کی سہولیات سے محروم غیر انسانی زندگی بسر کررہی ہے مگر اسکے باوجود بھارت آبادی کے مسائل حل کرنے کی بجائے پاکستان دشمنی میں اندھا ہوکراسلحہ و گولہ بارود کے ڈھیر لگارہا ہے اور کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے ساتھ کشمیر یوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھانے کیساتھ کثیر سرمائے کی تلفی کے ذریعے بھارتی عوام کیساتھ بھی زیادتی کررہا ہے اور بھارتی قوم کے امن پسند ‘ انسان دوست ‘ تہذیب یافتہ وتعلیم یافتہ قوم کے تشخص کو بھی دنیا بھر میں بری طرح مجروح کررہا ہے اسلئے اب یہ خود بھارتی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے محفوظ ‘ پر امن ‘ خوشحال اور باعزت مستقبل کیلئے اپنی قیادت کو حماقت سے روکے اور کشمیر میں خرچ کئے جانے والے فوجی اخراجات کو بھارتی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کرنے کیلئے فوری طور پر کشمیر سے فوجیں واپس بلانے کی تحریک چلائے وگرنہ بھارتی قیادت کی کشمیر حماقت بھارتی قوم کا مستقبل مکمل تاریک کردیگی ۔

یزیدیت سے پیار کرنے والا یزید سے بڑا گنہگار ہے ‘سولنگی اتحاد
مسلم اُمہ کو تفرقے و انتشار سے دوچار کرنے والا ہر فرد اسلام وایمان کا دشمن اور اللہ کا باغی ہے
طالبان کی حمایت کرنے والی شخصیات و طبقات بھی طالبان کی طرحاسلام و پاکستان دشمن ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی ویڈیوانکشافات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ‘ بھارتی ‘ استعماری اور سامراجی ایماءپر پاکستان میں قتل و غارت پھیلانے اور معصوم انسانوں کوبے وجہ و بلا سبب ایذا پہنچاکر رحمت اللعالمین محمد مصطفی کے ذریعے دنیا میں بھیجے گئے اللہ کے مذہب سلامتی ‘ امن اورایمان یعنی اسلام کو بدنام کرنے والوں کا پردہ فاش ہوچکا ہے اور یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ان نام نہاد مسلمانوں کے ذریعے ہمارے اندر ایسے منافقین کی پرورش کررہی ہیں جو مسلم اُمہ میں فروعی ‘ لسانی ‘ نسلی ‘ علاقائی اور دیگر تعصبات پیدا کرکے ہمیں اتحاد کی قوت اور اللہ کی رسی سے دور کررہے ہیںاسلئے یہ بدبخت نہ صرف پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں بلکہ اللہ کے بھی باغی ہیںاسلئے ان کی کسی بھی قسم کی حمایت اللہ سے بغاوت کے مترادف ہے اور قوم بہتر جانتی ہے کہ آج تک کون ان کی حمایت اور کون ان کی مدد کرتا رہا ہے اسلئے قوم کو اللہ کے ان باغیوںا ور اسلام و پاکستان دشمنوں کی حمایت کرنے والوں سے بھی خود کو محفوظ رکھنا ہوگا کیونکہ صرف یزید ہی نہیں بلکہ اس کے ہر حامی کو اللہ نے اسلام و ایمان کا دشمن قرار دیا ہے اسلئے ہماری اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اسلام و ایمان کے ہر دشمن اور اس کے حامی کی صحبت و سازش سے محفوظ فرمائے! آمین