کراچی : جمعیت علماء پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر صاحبزادہ محمد فیاض خان نے کہا کہ اسلام کے ابتدائی دس سال شدید ترین مصائب اور تکلیف سے آراستہ تھے، دس سال کے بعد جب حضور علیہ السلام نے مدینے کی جانب ہجرت کی اور پہلی اسلامی نظریاتی مملکت کا قیام میں عمل میں لایا گیا تھا تووہ ایک نئے سیاسی دور کا آغاز تھا، اس دور میں حضور علیہ السلام نے تمام پڑوسی ممالک میں اپنے سفارتی وفد بھیجے، اس دوران مکہ شریف میں عمرہ کرنے کا ارادہ کیا مگر اہل مکہ نے مسلمانوں کو عمرہ کرنے سے روک دیا ، لیکن تاریخ نے دیکھا کہ یہی اہل مکہ تھے جنہوں نے بغیر لڑے اپنے ہتھیار اسلامی لشکر کے قائد حضور علیہ السلام کے قدموں میں ڈال دیے، حضور علیہ السلام نے فتح مکہ کے دن حکم صادر فرمایا کہ آج کے دن جو شخص ابو سفیان کے گھر میں پہنچ گیا وہ امان میں ہے، جس نے خانہ کعبہ میں پناہ لی وہ امان میں ہے، جس نے اپنے گھر میںپناہ لی یا اپنے عبادت خانے میں پناہ لی وہ امان میں ہے، لیکن جو لڑنے کا ارادہ کرے گا تو اسلامی لشکر اس سے لڑے گا، مگر اہل مکہ پر مسلمانوں کی اتنی ہیبت طاری تھی کہ کوئی شخص سامنے آنے کی جرات نہ کرسکا بلکہ مکہ فتح ہوتے ہی کثیر تعداد میں کفار نے اسلام قبول کرلیا جس میں خود اہل مکہ کے سردار ابو سفیان اور ان کے گھر والے بھی شامل ہیں، یہ سب کچھ کیا تھا یہ اسلامی انقلاب تھا، یہ نظام مصطفی ۖ کا نفاذ تھا، قبائلی عمائدین اور اکابر علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر صاحبزادہ محمد فیاض خان نے کہا کہ خون کا قطرہ بہائے بغیر مکہ مکرمہ فتح کرنارہتی دنیا تک مثال ہے،
دنیا کا کوئی قائدیا رہنما حضورعلیہ السلام کی حکمت عملی، دانائی اور رہبری و قیادت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے، حجاز مقدس میں نظام مصطفیۖ کا قیام اس دور کی سب سے بڑی ضرورت تھا، آج پوری امت مسلمہ نظام مصطفیۖ کے نفاذ کی متلاشی ہے، قبائلی عمائدین اور صاحبزادہ محمد فیاض خان صاحب کے استقبال اور دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ اور چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ پاکستان کے قلب پر حملہ تھا، نوجوان طلبہ اس ملک کا مستقبل ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکو کا سراہتے ہیں، انجمن طلبہ اسلام کی صوبائی قیادت کے ساتھ رمضان سے پہلے صوبہ خیبر پختونخواہ کاد ورہ کر چکے ہیں، رمضان کے بعد دوسرے دورے کا شیڈل طے کردیا ہے،
چارسدہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے وفد سے بھی ملاقات کی گئی، قبائلی عمائدین اور صاحبزادہ محمد فیاض خان صاحب کے استقبال اور دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکر ٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ بہتر معیشت کے لئے تعلیمی انقلاب ضروری ہے، بہترین معیشت اور بہترین معاشرتی نظام حقیقت میں نظام مصطفی ۖمیں پنہاں ہے، تقریب کے اختتام پر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے عمائدین کے وفد کو انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر لاڑکانہ سے تشریف لائے گدی نشین پیر محمد علی جان مجددی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور تقریب کے اختتام پر دعا کروائی،دعا میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے طلبہ، چارسدہ یونیورسٹی کے طلبہ اور صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان کے بھائی کے لئے ایصال ثوات و فاتحہ کی گئی، عمائدین کے وفد میں سے قاری محمد موسیٰ نے لکی مروت، فیاض صاحب نے ڈیرہ اسماعیل خان سے، قاری احمد حسن میانوالی سے، انجمن طلبہ اسلام صوبہ خیبر کے کنونیئر عبیداللہ جان مالاکنڈ سے، قاری گل محمد اگی نے مانسہرہ سے ،ڈاکٹر اشتیاق نے ایبٹ آباد سے، بابر رستم نے مانسہرہ سے شرکت کی، میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن