کراچی کی خبریں 25/01/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے قومی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ آخری دہشتگرد کے خاتمے ہی سے ہو گاجو سہولت کاروں، سپورٹرز اور مالی معاونت کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے بغیر ممکن نہیںہے۔ قوم کی مجموعی سوچ کی حامل پارلیمنٹ نے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی جس پر مرکز اور صوبوں نے عمل درآمد کرانا تھا مگر ہر کہیں مایوسی نظر آتی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی 20 شقیں ہیں۔ ان میں سے صرف تین پر مکمل عمل ہو سکا باقی سترہ میں کسی پر سرے سے عمل نہیں ہوا یا پھر جزوی عمل ہوا، نچلی سطح کے سہولت کار پکڑے گئے اوربڑے سہولت کاروں یا سپورٹرز پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کیا جا رہا ہے‘جن لوگوں کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے رہے ان کے حکومت میں رہنے پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں‘کراچی آپریشن بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اوراس کی جس طرح مخالفت ہورہی ہے‘ پورے ملک میں آپریشن کی اسی طرح مخالفت ہونے لگی تو دہشتگردی کارواں سال تو کیا کئی دہائیوں میںخاتمہ ممکن نہیں ہو سکے گااسلئے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کےلئے پوری قوم کو متحد اور حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کےلئے مصلحتوں سے بالاتر ہونا ہوگا۔

…………………….
…………………….

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتی غفلت ‘ لاپرواہی اور کرپشن کے باعث تھر میں بھوک و امراض کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد میں اندوہناک اضافہ کے باوجود حکومتی بے حسی اور دوا ¶ں کی خریداری کے نام پرقومی خزانے کو ایک ہی دن میں 80کروڑ کا ٹیکہ لگائے جانے کی خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ اسلامی مملکت کی باگ ڈور عوام کی شخصیت پرستی کے باعث ایمان سے محروم افراد کے پاس چلی گئی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ پاکستان بھی مسائل و مصائب سے دوچار اور اس کا مستقبل و وجود خطرے کا شکار ہوچکا ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر یقین کے بعد حرص ‘ حسد‘ہوس ‘لالچ اور حرام سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے انصاف و مساوات پر کاربند رہنا ایمان کی بنیادی شرائط ہیں مگرپاکستان کے حالات اور حکمرانوں کے اعمال اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ان شرائط سے مبرا اور تمام ایمان دشمن خرافات کے عادی ہیں۔

…………………….
…………………….

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہ و وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایران و سعودیہ تنازعہ کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کردار کی ادائیگی اور مصالحت کاری کیلئے پاکستانی قائدین کی ایرانی و سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور مذاکرات جاری ہیں جبکہ چین کی صدر اور امریکی وزیراعظم جان کیری بھی ایران سعودیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوشاں دکھائی دے رہے ہیں ان حالات میں ایران و سعودیہ کو اپنے اپنے محفوظ مستقبل اور دنیا کے امن کیلئے تدبر و تحمل کا دامن تھامنے ہوئے غیر ضروری بیانات سے اجتناب اور مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے مگر عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے بلائے گئے بند کمرے میں نجی اجلاس کے دوران سینئر سعودی و ایرانی حکام کے دوران جھڑپ ضرورت وقت سے اجتناب کی پالیسی اور دنیا کے پر امن مستقبل کیلئے خطرے کی نشاندہی کے ساتھ پاکستان ‘ چائنا اور امریکہ کی مصالحت و ثالثی کو کوششوں کو صرف نظر کرنے کی عکاس بھی ہے جو یقینا ایران و سعودیہ کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا باعث بن سکتی ہے اسلئے سعودیہ و ایران کیلئے جذباتیت کی بجائے دانشمندی کا مظاہرہ ہی بہتر ہوگا۔

…………………….
…………………….

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی صدر کی جانب سے چارسدہ سانحہ کی مذمت و افواج پاکستان کی توصیف کی آڑ میں پاکستان کو پٹھانکوٹ حملے کا ذمہ دار ٹہرانا اور بھارتی صبر کی تعریف کے ذریعے جانبدارانہ کردار کے مظاہرہ کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘حاجی امیر علی خواجہ ودیگرنے کہاہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار و قربانیوں اور مثبت اقدامات کے طفیل ہی آج دنیا کا امن اور بھارت و امریکہ سمیت فرانس ‘ برطانیہ ‘ جرمنی و دیگر ممالک کا وجود برقرار ہے وگرنہ ان کی سامراجی پالیسیوں و اقدامات اور جبر و مظالم نے ان ممالک کیخلاف جس مایوسانہ رویئے کو جنم دیا ہے وہ بغاوت و دہشتگردی میں ڈھل کر ان کے وجود کیلئے خطرہ بن چکا ہے مگر پاکستان اور اس کی افواج دنیا کے پر امن و محفوظ مستقبل اور اسلام پر لگائے جانے والے دہشتگردی و بنیاد پرستی کے داغ کو دھونے کیلئے جو قربانیاں دے رہی ہیں انہی کے طفیل ان ممالک کا وجود اور ان کے عوام محفوظ ہیں اسلئے بھارتی جانبداری کی بجائے امریکہ ودنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہئے۔