کراچی کی خبریں 13/2/2016
Posted on February 13, 2016 By Mohammad Waseem سٹی نیوز, کراچی
Ghiusia Conference
پاکستان کے پر امن جوہری پروگرام سے دنیا کو کوئی خطرہ نہیں ‘ ایم آر پی
پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں دنیا کو ان کے تحفظ کی فکر نہیں ہونی چاہئے‘ امیر پٹی
اقوام عالم کو بھارتی جارحیت سے دنیا کے امن کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے پر توجہ دینی چاہئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدوچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن و امن پرست ریاست ہی نہیں بلکہ ایساذمہ دار ملک بھی ہے جس کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ایک ایسے جنرل کی سربراہی میں دنیا کو پر امن و محفوظ بنانے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے جسے دنیا کا بہترین جنرل ہونے کا اعزاز حاصل ہے اسلئے فوج کی سیکورٹی میں پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں دنیا کو ان کے تحفظ کے حوالے سے پریشان ہونے یا فکر کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں جبکہ جوہری طاقت کا حصول پاکستان کی خواہش نہیں بلکہ بھارتی پالیسی کے باعث استحکام وطن اور طاقت کا توازن برقراررکھنے کیلئے اسکی مجبوری تھی مگر پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام نہ تو کسی کیخلاف یا کسی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور نہ ہی جوہری عدم پھیلا ¶ کے عالمی قوانین سے متصادم ہے اور نہ ہی پاکستان بھارت جیسے جارحانہ کردار کا حامل ہے اسلئے دنیا کو پاکستان کے جوہری اثاثوں کی فکر کی بجائے بھارت کے جارحانہ رویئے پر توجہ دینے اور بھارت سے دنیا کے مستقبل کو لاحق خطرات سے محفوظ رہنے کی ترجیحات کے تعین کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فنکار اپنے فن کے ذریعے بوجھل اذہان کو تازگی بخشتا ہے‘ گجراتی سرکار
مایوس ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرکر امید جگانے والوں کیلئے زندگی آسان بنانا ہم سب پر فرض ہے
فنکاروں کی بہبود کیلئے ”ہمدم آرٹ پروڈکشن “ کا قیام معاشرے کی خدمت کے ہی مترادف ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فن و فنکاروں کی فلاح و بہبود اور عوام الناس کو بہترتفریح کی فراہمی کیلئے ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم تلے گجراتی قومی موومنٹ کی سرپرستی میں قائم ہونے والے ”ہمدم آرٹ پروڈکشن “ کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ فنکار نہ صرف اپنے فن کے ذریعے بوجھل اذہان کو تازگی بخشتا ہے بلکہ معاشرے کی ناہمواریوں کی عکاسی کے ساتھ مایوس ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرکر امید جگانے کا کارنامہ بھی انجام دیتا ہے اسلئے فن و فنکار کی فلاح و بہبود کیلئے ”ہمدم آرٹ پروڈکشن “ کا قیام معاشرے کی خدمت کے مترادف ہے ۔تقریب افتتاح سے ہمدم ویلفیئر کے صدر نہال ملک ‘ چیئرمین روبینہ شاہین ‘عزیز صدیقی‘اقبال چاند ‘ ہمدم آرٹ پروڈکشن کے وائس چیئرمین ہارون حسین ‘سیکریٹری خالد محمود اور سینئر فنکار اختر شیرانی نے بھی خطاب کیا جبکہ دعا ملک ‘ اسیر امام ‘ اخلاق احمد ‘علی مراد ‘ اقبال ٹائیگر ‘عرفان رضوی ‘ اکمل پراچہ ‘ نور محمد وارثی ‘ اے کیو میمن ‘ ابراہیم ‘ شبیر اسکالا تھیٹر والہ اور دیگرفنکاروں و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ مقررین و شرکاءنے ہمدم آرٹ پروڈکشن کے قیام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ہمدم آرٹ پروڈکشن کے بینر تلے نہ صرف عوام کو بہترین تفریح فراہم کی جائے گی بلکہ ہمدم آرٹ پروڈکشن فنکاروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی تاریخ ساز خدمات انجام دیتے ہوئے ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کی فلاحی روایت کو برقرار رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجونی اتحاد کا مشرف کی علالت پر اظہار افسوس وجلد صحتیابی کیلئے دعا
قوم مشرف کی صحت اور ان بیماریوں سے شفا کیلئے دعا گو ہے جو طبی ماہرین بتارہے ہیں
اللہ سے مشرف کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھے جن کا علان ملک سے باہر ہی ممکن ہوتا ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق صدر وسابق فوجی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہاکہ صحت و علالت زندگی کا حصہ ہیں مگر مشرف چونکہ سابق فوجی سربراہ ہی نہیں بلکہ کمانڈو و نڈر ہونے کا بھی بارہا اعتراف کرتے رہتے ہیں اسلئے بلڈ پریشر کے باعث ان کا اسپتال منتقل ہونا اور ان کی جماعت کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد کا ای سی ایل سے مشرف کا نام نکال کر مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ قوم کیلئے فکرمندانہ ہے اسلئے قوم مشرف کی صحت اور ان بیماریوں سے شفا کیلئے دعا گو ہے جو طبی ماہرین بتارہے ہیں اور اللہ سے مشرف کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی التجا کرتی ہے جن کی بنیاد پر پاکستان میں انسان لا علاج ہوجاتا ہے اور اس کا علاج صرف بیرون ملک ہی ممکن ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب پاکستان کا حصہ اور پاکستان جیسے حالات کا شکار ہے ‘سولنگی اتحاد
پنجاب میں رینجرز آپریشن سے انکار کرنے والا نہ تو عوام دوست ہوسکتا ہے نہ محب وطن کہلاسکتاہے
پنجاب میں بھی کرپشن ودہشتگردی کیخلاف آپریشن اتنا ضروری ہے جتنااور صوبوں میںضروری ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ط) پنجاب میں رینجرز آپریشن کی ناگزیریت سے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنماامیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک ‘ جرائم کی بڑھتی شرح ‘ بچوں و خواتین سے جنسی زیادتیاں ‘ اغواءوقتل کی وارداتیں اور فحش فلمیں بنانا مگر سیاسی سرپرستی کی وجہ سے پنجاب پولیس کا تماشائی کا کردار یقینا پنجاب میں رینجرز آپریشن کا متقاضی ہے اور اس سے انکار کرنے والا نہ تو عوام دوست ہوسکتا ہے نہ ہی محب وطن ۔ سولنگی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ یہی نہیں بلکہ اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ اقربا پروری اور کرپشن بھی پنجاب میں دیگر صوبوں سے کسی طور کم نہیں ہے فرق صرف اتنا ہے کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں یہاں کرپشن کیلئے ٹیکنیکل ‘ کاروباری اور سرمایہ دارانہ انداز اپنا یا گیا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں لوٹ مار آج بھی جاگیردارانہ روایات کے مطابق جاری ہے اسلئے پنجاب میں بھی کرپشن کیخلاف آپریشن اتنا ہی ضروری ہے جتنا دیگر صوبوں میںضروری ہے۔
Ghiusia Conference
Fatima Bajiya Dua