کراچی کی خبریں 30/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ اور انکوائری بورڈ کی سفارشات پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن اور انکوائری بورڈ کی رپورٹ اسٹیک ہولڈرز کے سامنے لائے بناءاس حوالے سے نوٹیفکیشن کا جراء”کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے “ کی دلیل ہے جبکہ فوج نے حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرکے اس دلیل پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے جس کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے خفیہ اجلاس کی خبر لیک کرنے اور خصوصی طور پر بصد اصرار اسے ڈان اخبار میں شائع کراکر فوج کو بدنام کرنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازش میں طارق فاطمی اور تحسین را ¶کو قربانی کا بکرا بناکر وزیراعظم و ان کی صاحبزادی ‘ سابق وزیراطلاعات اور وزیر خزانہ کو صاف بچالیا گیا ہے جو اس شک کو تقویت دے رہا ہے کہ پانامہ لیکس تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی مقتدر مافیا کیخلاف نہیں آئے گی اور پاکستان میں کبھی حقیقی انصاف اور مقتدر طبقات کا احتساب ممکن نہیں ہوسکے گا البتہ فوج کی جانب سے ڈان لیکس تحقیقات خود کرنے کا عندیہ قوم کو یہ ڈھارس ضرور دے رہا ہے کہ شاید فوج ہی اس بار سلامتی و دفاع پاکستان کے ضامن محب وطن ادارے کیخلاف سازشوں کی روایت و کردار کے حاملین کااحتساب یقینی بنادے بصورت دیگر ہارس ٹریڈنگ اور اداروں کو غلام بنانے کے ماہرین ایکبار پھر فوج کیخلاف سازش کے باجود احتساب سے محفوظ دکھائی دے رہے ہیں ۔

حکمران کراچی کے شہریوں کو ہر حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں‘ جی کیو ایم
کراچی والوں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھنے کیلئے منظم سازش کی جارہی ہے ‘گجراتی سرکار
میٹرک کے امتحانات میں امتحانی پرچہ آدھا گھنٹہ تاخیر سے دیکر وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے لیا گیا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت و محکمہ تعلیم کے تمام تر دعوو ¿ں کے باوجود میٹرک امتحانات کے دوران طلبہ کو ہونے والی پریشانی اور بے ضابطگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں کراچی میں قائم کوئی بھی امتحانی مرکز ایسا نہیں تھا جہاں سروے کے بعد طلبہ نے کسی بھی قسم کی شکایات نہ کی ہوں ‘ تقریباً ہر امتحانی مرکز پر طلبہ کی جانب سے امتحانی پرچہ نصف گھنٹہ تاخیر سے ملنے اور مقردرہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل جبری طور پر وصول کرکے طلبہ کو مکمل پرچہ حل کرنے سے محروم کرنے کی سازش کا انکشاف بھی کیا گیا اس حوالے سے جب کچھ طلبہ سے بات کی تو انہوںنے بتایا کہ محکمہ تعلیم اور حکومت کی جانب سے پرچہ تاخیردے دینے اور قبل از وقت جبری وصول کرنے کا مقصد صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ کراچی کا تعلیمی نظام ناقص اور یہاں کے طلبہ اہلیت میں کمتر ہیں تاکہ سرکاری ملازمتوں پر میرٹ کی بات آئے تو گھروں‘ حویلیوں اور اوطاقوں میں بیٹھ اساتذہ کی مدد سے پرچہ حل کرکے بورڈ بھجوانے والے استحصالی طبقات کی لاٹری نکل سکے او ر کراچی کے شہری اس سازش کے باعث کم مارکس ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمتوں سے محروم رہیں جو یقینا استحصالی طبقات کی کراچی کے شہریوں کو حقوق سے محروم کرنے کیلئے ایک اور منظم سازش ہے جس کیخلاف آواز اٹھانے اور اسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے !

ڈان نیوز لیکس تحقیقات اداروں کی مقتدر غلامی کا ثبوت ہے ‘ راجونی اتحاد
ڈا ن لیکس نوٹیفکیشن نے پانامہ کیس میں انصاف کی عوامی امیدوں کو ذبح کردیا ہے‘ عمرا ن چنگیزی
فوج دشمن احتساب سے محفوظ رہیں اور قوم دشمنوں کا حتسا ب ہوجائے ‘ ایسا ممکن نہیں ! ‘ امیر علی خواجہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیوزلیکس پر حکومتی نوٹیفکیشن نے پانامہ کیس میں انصاف اور مقتدر طبقات کے احتساب کی عوامی امیدوں کو ذبح کردیا ہے اور عوام میں تاثر فروغ پارہا ہے کہ جس طبقے گروہ کی اداروں پر گرفت اتنی مضبوط ہوکہ فوج کیخلاف سازشوں کے باوجود بھی ہمیشہ ہر تحقیق و تفتیش کی رپورٹ اس کے حق میں آئے اس کا بھلا احتساب کون کرسکتا ہے اور کون اس کے مظالم سے عوام کو نجات دلاسکتا ہے ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا کہ اگر اس بار فوج نے اپنے ہر دور اقتدار میں فوج کیخلاف سازش کی تاریخ وسرشت رکھنے والوں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا تو دیگر تمام اداروں سے مایوس اور عدلیہ پر عدم اعتماد کی جانب گامزن عوام فوج سے بھی مایوس ہوجائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ریاستی ناکامی اور خانہ جنگی کا باعث بنے گا اسلئے اب اپنی ساکھ ‘ وقار ‘ عوام کا اعتماد اور پاکستان کا مستقبل بچانا فوج کی ذمہ داری ہے!

انتخابات میں بھرپورکامیابی کیلئے کارکنان کی انتخابی تربیت کا آغاز
سولنگی اتحاد کا 50رکنی وفد سندھ اور پنجاب کے دورے پر روانہ ‘ وفد ضلعی باڈیز کو تربیت فراہم کریگا
قومی انتخابات میں سولنگی برادری کاہر ووٹ سولنگی نمائندوں کے حق میں ہی استعمال ہوگا ‘ امیر سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کی انتخابی عوامی رابطہ مہم کا آغاز ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی رفقاءکے ہمراہ سندھ و پنجاب کے دورے پر روانہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سولنگی اتحاد کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے اکثریتی فیصلے کے تحت پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی کی قیادت میں ملک عمر نذیر سولنگی ‘ محمد صالح سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ چیف غلام سرور سولنگی ‘خادم حسین سولنگی ‘ راحیل سولنگی‘اکرم خان سولنگی ‘شبیر حسین سولنگی‘غلام عباس سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ روشن سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ الیاس سولنگی‘دیدار علی سولنگی ‘ دھنی بخش سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی و دیگر پر مشتمل وفد سندھ و پنجاب کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے جو دونوں صوبوں کے تمام اضلا ع میں تنظیم سازی کا جائزہ لینے کیساتھ ضلعی باڈیز کی عوامی رابطہ و انتخابی مہم کیلئے تربیت بھی کرےگا جبکہ 30روزہ دورے کے اس پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد سولنگی اتحاد کا یہی وفد دوسرے مرحلے میں پنجاب اور کشمیر کادورہ کرےگا جبکہ آخری اور تیسرے مرحلے میں کے پی کے اور گلگت بلتستان کا دور ہ کرکے تنظیم سازی اور ضلعی باڈیز کی عوامی رابطہ و انتخابی مہم کے حوالے سے تربیت کی جائے گی تاکہ قومی انتخابات میں سولنگی قوم کا ہر ووٹ سولنگی نمائندوں کے حق میں استعمال کرایا جاسکے ۔