کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کی زد میں آ گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3 بالائی حد کھوتا ہوا 49200 پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا۔
مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 27 ارب سے زائدروپے کی کمی واقع ہوئی۔ جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 306.52 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای100 انڈیکس 49517.02 پوائنٹس سے کم ہو کر 49210.50 پوائنٹس پر آ گیا۔