کراچی کی خبریں 16/2/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق و مکمل طور پر غیر جانبدارانہ و بے رحم آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے قربانیوں کی عظیم و بے مثال داستانیں رقم کیں اور پاکستان وعوام کا تحفظ و دفاع یقینی بنایا اور ہر پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور آج بھی فوج پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں مگر اقتدار پرست مافیا جو کرپشن کے سرمائے سے دہشتگردی کے سانپوں کو دودھ پلارہی ہے فوج کے اس عزم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان آج تک اپنی روح کے مطابق بلا تفریق وغیر جانبدارانہ عملدرآمد سے محروم ہے اور کراچی کو رینجرز کے حوالے کرکے بد امنی سے نجات دلانے والے پنجاب و لاہور میں رینجرز آپریشن کے سب سے بڑے مخالف بنے ہیںاسلئے ضروری ہے کہ اب جمہوریت کے تحفظ کا خیال ترک کرکے دفاع و تحفظ وطن پر توجہ دی جائے اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے فوج تمام اقدامات بروئے کار لائے اور مقصد و عزم کی تکمیل کی راہ میں جو بھی آئے اسے آہنی ہاتھ سے کچل دیا جائے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کوپٹرول کی قیمتوںمیں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپے انیس پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میںدو روپے تین پیسے کی سفارش کو استحصالی طبقہ کا پاکستان و عوام کیخلاف ایک اور سازش قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہاختیارو اقتدار پر قابض استحصال مافیا ایک جانب کرپشن کے ذریعے ملک و قوم کو برباد کررہی ہے تو دوسری جانب کرپشن کے اس سرمائے سے پلنے والے دہشتگرد عوام کے جان ومال کے دشمن بنے ہوئے ہیں جبکہ تیسری جانب استحصالی طبقہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے مفادات کیلئے جس طرح پٹرول ‘ گیس و دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوںمیں اضافے کرکے مہنگائی کو فروغ دے رہا ہے اس سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ استحصالی طبقات پاکستان کے محروم طبقات سے جینے کا حق چھین لینے کے بعد اب زندگی بھی چھین لینا چاہتے ہیں اور اگر پاکستان کے عوام جینا اور اپنی زندگی کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں استحصالیوں اور روایتی سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں سے نجات حاصل کرنی ہوگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان و عوام کی سب سے بڑی دشمن مقتدر و بااختیارطبقات کی مفاد پرستی اور کرپشن ہے جس کی وجہ سے عوام نہ صرف مسائل ‘ مصائب ‘ پریشانی ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘حق و انصاف سے محرومی اور جہالت وبیماری سے دوچار ہیں بلکہ دہشتگردی اور بے جرم و خطا قتل بھی عوام کا مقدر بنا ہو اہے ۔پنجاب اسمبلی کے باہر ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف مظاہرین پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا کہ مشترکہ اسلامی فوج کی سربراہی کے حصول کیلئے حکمرانوں کی کاسہ لیسی کی بجائے قومی مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کے ذریعے ہر ملک و قوم دشمن کو بلا تفریق مرتبہ و اختیار کیفر کردار تک پہنچانے کی روایت اپنائی جاتی تو یقینا ملک و قوم دہشتگردی کے ناسور سے محفوظ ہوجائے مگر افسوس کہ مفادات کی روایت قائم ہے اور عوام کے قتل کا سامان کررہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی‘روشن علی سولنگی ‘ وڈیرو اللہ وسایو ‘ عبدالحمید سولنگی اور عبدالجبار سولنگی و دیگر نے ایکبار پھر دہشتگردوں کی فعالیت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اگر خلوص دل کے ساتھ ارض وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا ہے تو اپنی اپنی سیاست اور مصلحتوں کی پٹاری بند کرکے دہشت گردوں‘ انکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے قلع قمع کے ایجنڈا کی تکمیل پر جت جانا ہوگاکیونکہ انسانی خون میں لتھڑی یہ ارض پاک آج دہائی دے رہی ہے کہ اب اسے امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جائے اس لئے آج قوم کو اپنی دھرتی ماں کے ساتھ عہد کرنا ہوگا کہ وہ اسے فسادیوں کی جائے پناہ نہیں بننے دیگی۔ اس عہد کی تکمیل قومی اتحاد و یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سانگھڑ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈا ¶ن کے ذریعے سانگھڑ کے شہریوں کو اسٹریٹ کرائمز ‘ ڈکیتیوں ‘ منشیات فروشوں ‘ سٹہ بازوں ‘ جواریوں اور فحاشی پھیلانے والے جسم فروشی کا رذیل کاروبار کرنے والے اسلام دشمن گروپوں سے نجات دلانے والے ایس ڈی پی او سانگھڑڈی ایس پی اشتیاق احمد ارائیںکیخلاف سانگھڑ بار کی وکلاءگردی کیخلاف بدھ کی شام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تاجر و شاپ کیپرویلفیئر ایسوسی ایشن ‘ سانگھڑکے رہنما ¶ں امتیاز حسین چنہ ‘ فاروق جتوئی ‘ مصطفی خاصخیلی ‘فدا حسین رند ‘ ملک فیاض احمد ‘ گل محمد چانڈیو ‘ عطا محمد جاکھرانی ‘ نفیس احمد صدیقی ‘ نعمان فاروقی ‘ آصف حمید ‘ چوہدری محمد اسماعیل ‘ اقبال جعفری ‘ سعید کشمیری ‘ یوسف تالپور ‘ مجاہد رضوی و دیگر نے کہا کہ ایس ڈی پی او سانگھڑ اشتیاق احمد ارائیں فرض شناس و دیانتدار ہی نہیں بلکہ باریش و شرع پر کاربند پولیس افسر ہیں جنہوں نے جرائم کیخلاف کریک ڈا ¶ن کرتے ہوئے مختصر سی مدت میں سانگھڑ شہر اور اس کے شہریوں کو مکمل تحفظ و امن فراہم کیا ہے مگر ان کیا س فرض شناسی کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی وکالت کے ذریعے پیٹ پالنے والے وکلاءروزی روٹی سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اشتیاق ارائیں کیخلاف انتقامی کاروائیاں کرتے ہوئے انہیں بدنام کرنے اور سانگھڑ سے ٹرانسفر کرانے کی سازش کررہے ہیں جو کسی بھی طور سانگھڑ شہر اور شہریوں کے مفاد میں نہیں ہے اسلئے سانگھڑ شہر کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے تمام عوام نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے سرپرستوں کی ان سازشوں کی مذمت کرتے ہیں بلکہ ان سازشوں کے بانی سانگھڑ بار کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ یاسین خاصخیلی کیخلاف فوری تادیبی کاروائی اور اشتیاق ارائیں سے معاندانہ سلوک اور ان کی باریشی کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سنت رسول کی اہانت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ Iسانگھڑ فاروق کلہوڑوکیخلاف بھی قانون شریعت کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں !