کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین امیر پٹی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایم آر پی کے علاہ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر محمد یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ جوائنٹ سیکریٹری سید آصف حسین آغا ‘ فائنانس سیکریٹری محمد افضل مغل ‘ ڈپٹی فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ آفس سیکریٹری محمد فیصل ‘ انفار میشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قومی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں تیز رفتار ممبر سازی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ رائے و اعتماد سے صالح محمد کو سندھ کا صوبائی رابطہ سیکریٹری ‘ غلام عباس کو ضلع جامشورو کا آرگنائزر اور عباس سولنگی کو آرگنائزر ضلع سانگھڑ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سینٹرل کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں چیئرمین امیر پٹی نے تینوں عہدیداران کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم آر پی رہنما ¶ں نے کہا کہ ایوانوں میں حکومتی اور تمام اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کے نام پر عوام کے استحصال اور لوٹمار کے نکتہ پر متفق ہیں اور ایوان اقتدار میں موجود کوئی بھی سیاسی جماعت یا قیادت عوام کو با اختیار و خوشحال اور پاکستان کو ترقی مضبوط ‘ مستحکم ‘ خود مختار اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے حق میں نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ہماری پیش کردہ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ڈیژنوں کو خود مختاری دیکر مقامی خود مختاری نافذ کی جاتی تاکہ عوام تک جمہوریت کے حقیقی ثمرات پہنچتے اور ان کے مسائل و مصائب کا حل اور بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہوتا مگر مقتدر طبقات اختیارات کی تقسیم کی بجائے اختیارات پر قبضے کی جنگ میں مصروف ہیں جس کا خمیازہ پاکستان اور عوام کو بھتنا پڑرہا ہے اور ہمارا مستقبل بدترین و غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے ۔
مہنگائی نجات کیلئے استحصالیوں سے آزادی ضروری ہے ‘ جی کیوایم پٹرول و ڈیزل کے بعد دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ عوام پر حکومتی ظلم ہے جسے مسترد کرتے ہیں اقتدار کی چھری پر ٹیکسوں کی سان سے مہنگائی کی دھار لگاکر عوام کو ذبح کیا جارہا ہے‘ گجراتی سرکار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر اضافے کو استحصالی حکمرانوں کا عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے عوام پر تمام مظالم کے ذمہ دار خود عوام ہیں جو شخصیت پرستی ‘ تعصب اور لسانیت کا شکار ہوکر ہمیشہ انہی لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں جن کا ماضی ظلم ‘ استحصال ‘ کرپشن اور عوام دشمنی سے عبارت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ رزق حلال کی لذت اور محنت کی عظمت و تھکن سے نا آشنا کرپشن کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچاکر اندرون و بیرون ملک اثاثے و جائیدادیں ‘فارم ‘ محل اور آف شور کمپنیاں و سوئس اکا ¶نٹس بنانے والے اپنی مہنگائی کے ذریعے عوام کو روزی روٹی کے چکر میں الجھاکر ہمیشہ اپنا غلام رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام ان کی سازشوں کو سمجھنے کی بجائے ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر ملک و قوم کو گنے کا کھیت سمجھنے والے ان سفید ہاتھیوں پر ہی اعتبار کو راہ نجات سمجھتے ہیں اور استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے سیاست کے سفید ہاتھی اقتدار کی چھری پر ٹیکسوںکی سان سے مہنگائی کی دھار لگاکر عوام کو زژہ و حلال کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہیںاسلئے عوام کو اس وقت تک ٹیکسوں کے اضافی بوجھ اور کمر توڑ مہنگائی سے نجات نہیں ملے گی جب تک عوام سیاست کے سفید استحصالی ہاتھیوں سے نجات کیلئے محب وطن قیادت کے انتخا ب کے ذریعے انقلاب نہیں لائیں گے !
حکمرانوں کی پالیسیاں عوام کو جمہوریت سے تائب کررہی ہیں ‘ راجونی اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دےں تو زیادہ بہتر ہے‘ اقبال ٹائیگر جمہوریت نام پر مفادات کی سیاسی جنگ نے ملک و قوم کا حال پتلا کردیا ہے ‘ عمران چنگیزی‘امیر علی خواجہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندءکی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت میں جاری سرد جنگ میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کردار کی ادائیگی اور سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قائم مقام آئی جی سندھ سردار عبدالمجید دستی کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کے عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ میمن رہنما یونس سایانی‘انسانی حقوق کے علمبردار امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘فرزند جونا گڑھ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ اقتدارو اختیار پر قابض استحصالی طبقات اور روایتی سیاسی جماعتیں و قیادتیں جمہوریت کے نام پر اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیںجس سے نقصان ملک و قوم کا ہورہا ہے اسلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان دونوں جماعتوں کی مفاد پرستانہ سیاست نے قوم کا حال پتلا کرکے جمہوریت سے عوام کا اعتماد ختم کرکے عوام کو جمہوریت کے نام سے بھی بیزار و خوفزدہ کردیا ہے ۔
حقوق و تحفظ کی جنگ میں اختیار و اقتدار کا ہتھیار ضروری ہے‘ سولنگی اتحاد سولنگی نمائندے اسمبلیوں میں پہنچ کرہی برادری کو روزگار ‘ تعلیم ‘ صحت و رہائش کی سہولیات دلا سکتے ہیں سولنگی اتحاد کی انتخابی سیاست کا آغاز ‘ پہلی انتخابی کارنر میٹنگ عوامی اجتماع میں تبدیل ‘ رہنما ¶ں کا خطاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے عوام کو استحصالی طبقات کے مظالم و قید سے رہائی دلانے کیلئے متحدو یکجا ہونے والی سولنگی برداری کے اتحاد سے تشکیل پانے والے پاکستان سولنگی اتحاد نے میدان سیاست میں قدم رکھنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے تنظیم سازی و انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت غلام عباس سولنگی کی میزبانی میں خدا کی بستی کوٹری میں بزرگ رہنما امیر علی سولنگی کی قیادت و صدارت میں پہلی کارنر میٹنگ ہوئی جس میںحیدرآباد ‘ کوٹری اور جامشورو سے تعلق رکھنے والے سولنگی عمائدین سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت سے میٹنگ نے عوامی اجتماع کا روپ دھارلیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیر علی سولنگی پٹی والا ‘ میزبان تقریب غلام عباس سولنگی اور منظور حسین سولنگی ‘ نظیر احمد سولنگی ‘علی اکبر سولنگی ‘حاجی علی خان سولنگی ‘ عاشق حسین بگھیو ‘ ریاض احمد چوہان ‘ حاجی بخش سولنگی ‘ غلا سرور سولنگی ‘ غلام اللہ عباس سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ صالح سولنگی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی قوم کا سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحد و یکجا ہونا ان کے محفوظ و خوشحال مستقبل کی علامت ہے مگر صرف میٹنگوں ‘ جلسوں ‘ ریلیوں سے استحصالیوں سے نجات ممکن نہیں ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ سولنگی برادری کے ہر بالغ رائے دہندہ کا ووٹرلسٹ میں اندراج یقینی بنایا جائے اور انتخابات میں ہر ووٹ برادری کے محفوظ مستقبل کے حق میں اور استحصالیوں کیخلاف پاکستان سولنگی اتحاد کے نامزد امیدواروں کو دیکر انہیں اسمبلیوں میں پہنچایا جائے تاکہ وہ برادری کے حقوق و تحفظ کی سیاسی جنگ اختیارواقتدار کے ساتھ لڑ یں اور برادری کو اس کے آئینی‘ قانونی ‘سیاسی ‘ سماجی ‘ معاشی‘ اقتصادی حقوق اور تعلیم ‘ علاج ‘ روزگار و رہائش کی سہولیات کی فراہمی یقینی بناسکیں!
مقتدر طبقات کی محاذآرائی عوامی مفادات کیلئے خطرناک ہے ‘ این جی پی ایف سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے مابین محاذ آرائی پولیس مورال کی تباہی کا باعث بن رہی ہے! ذمہ دارانہ وجمہوری رویوں کا اظہار ہی ملک و قوم اورخود حکمرانوں کیلئے بھی بہتر ہوگا !‘عمران چنگیزی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے آئی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر سردار عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی سندھ پولیس بنانے کے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے اور سردار عبدالمجید دستی کو فوری طور پر قائم مقام آئی جی کا عہدہ چھوڑنے اور اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے پر برقرار رکھنے کے عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا ¶نڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی‘ چیف آرگنائزر پاکستان عوامی پارٹی ڈاکٹر نواز علی ملاح اور چیئرمین محب وطن روشن پاکستان پارٹی امیر پٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قومی و عوامی مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے عوام کو جان و مال کا تحفظ اور زندگی گزارنے کی بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی کیساتھ انصاف ‘ روزگار ‘ تعلیم ‘ علاج و رہائش کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اسیلئے عوام ریاست میں جمہوری نظام حکومت کو پسند کرتے ہیں لیکن اگر ریاست میں مقتدر طبقات باہم الجھنے لگیں تو نہ تو عوام کو جمہوریت کے ثمرات ملتے ہیں اور نہ ہی ریاست اپنے فرائض کی بجاآوری میں سرخروہوپاتی ہے اسلئے قومی مفاد میں مقتدر طبقات کا محاذ آرائی سے گریز لازم و ضروری ہوتا ہے مگر افسوس کہ آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے مابین محاذ آرائی پولیس مورال کی تباہی کا باعث بن رہی ہے جو سندھ میں امن و تحفظ کی فراہمی کی ریاستی ذمہ داری کیلئے مضمرات کا حامل ثابت ہورہا ہے اسلئے روایتی ‘ مفاد پرستانہ ‘ متکبرانہ اور خود پرستانہ فیصلوں و اقدامات کی بجائے ذمہ دارانہ وجمہوری رویوں کا اظہار ہی ملک و قوم اور خود حکمرانوں کے مستقبل کیلئے بہتر ہو گا !