کراچی : تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ پاکستان پر رات گئے تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا، مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی .

تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود شاہراہ پاکستان پر انچولی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل پر سوار انعام نامی نوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے نوجوان شدید زخمی ہو گیا.

حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی ا مداد کے لیےقریب واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا،جبکہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر جمع ہونے والے افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی،ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا.

واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی،فائر بریگیڈ کے عملے نےٹرالر کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیاتاہم آگ لگنے سے ٹرالر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا.