کراچی کی خبریں 27/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کیس میں نواز فیملی کو ملزم مانتے ہوئے مزید شواہد کے حصول و تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے ای او بی آئی میں اربوں کی کرپشن و چوری کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے پنشرز کے پیسے کا شارٹ فال حکومت کی جانب سے ادا کرنے کے حکم کو کرپشن کیخلاف عدالتی جہاد قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بتارہا ہے کہ اس نے پاکستان سے استحصال ‘ ظلم ‘ نا انصافی ‘ کرپشن اور زیادتی کے خاتمے کا عہد کرلیا ہے اسلئے سپریم کورٹ کی جج صاحبان اور ان کے اہلخانہ کے تحفظ کا فریضہ افواج پاکستان کو اپنے ذمہ لینا چاہئے کیونکہ استحصال ‘ ظلم ‘ نا انصافی ‘ کرپشن ‘ لوٹمار ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوام و عدلیہ کو غلام سمجھنے کی روایات کا شکار خود کو احتساب سے بچانے اور ججز کو غیر جانبدارانہ فیصلوں سے روکنے کیلئے کسی بھی قسم کے سازشوں کے جال بن سکتے ہیں جبکہ سیاسی اسیری سے دوچار پولیس و حکومتی کنٹرول زدہ سیکورٹی اداروں کا سابقہ کردار انصاف و عدل اور حق و سچ کا بول بالا کرنے والوں کے تحفظ کے حوالے سے کسی بھی طور مستحسن نہیں ہے اسلئے ضروری ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان اور ان کے اہلخانہ کے تحفظ کی ذمہ داری افواج پاکستان کے اہل ترین اداروں ایم آئی یا آئی ایس آئی کے سپرد کی جائے تاکہ جج صاحبان بلا خوف و خطر آئین و قوانین کے مطابق عوام کو شفاف و غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کے ساتھ بے خوف و خطر مقتدر و بالادست طبقات کا احتساب بھی کرسکیں ۔

فوج کبھی اپنی ساکھ اور عوامی اعتماد مجروح نہیں ہونے دیگی‘ جی کیو ایم
پانامہ کیس میںعدم انصاف کی روایت عدلیہ و فوج دونوں کا وقار واعتماد مجروح کریگی ‘ سورٹھ ویر
بے ہنگم گنداچھالنے کی بجائے فوج اور عدلیہ پرمکمل اعتماد اور جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کیا جائے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ فیصلے میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کی شمولیت کیساتھ جے آئی ٹی کی تشکیل اور اس کے بعد افواج پاکستان کی جانب سے عدلیہ کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار پانامہ کیس میں شفاف تحقیقات اور حقیقی انصاف کی عوامی امنگوں کو استحکام بخش رہا ہے اور انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا کیونکہ پانامہ کیس میںعدم انصاف کی روایت دہرانے سے صرف عدلیہ کا بحال ہوتا ہوا وقار ہی مجروح نہیں ہوگا بلکہ جے آئی ٹی میں افواج پاکستان کے قابل بھروسہ اداروں کی شمولیت کے باوجودحقیقی ‘ شفاف اور غیر جانبدارانہ انصاف اور مقتدر و بالادست طبقات کا احتساب نہ ہونا فوج کی جانب سے بھی عوامی مایوسی کا باعث بنے گا جو کسی بھی طور نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا اور نہ ہی عدلیہ ‘ فوج ‘ جمہوریت اور قومی دفاع و تحفظ کے ضامن دیگر تمام اداروں کیلئے بہتر ہوگا اسلئے عدالتی فیصلے یا جے آئی ٹی کیخلاف مہم چلانے اور بے ہنگم گند اچھالنے کی بجائے عدلیہ اور فوج پر مکمل بھروسے کے ساتھ جے آئی ٹی رپورٹ اور حقیقی و شفاف انصاف و احتساب کا انتظار کرنے اور جے آئی ٹی کو کام کا موقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے سامنے پانامہ اسکینڈل کے حقائق اور قیادتوں و اداروں کے کردار سب کچھ کھل کر سامنے آسکیں۔

قوم پر ظلم کرنے والے جلد عوام کے پا ¶ں تلے کچلے جائینگے‘ راجونی اتحاد
عالمی انقلاب استحصالیوں اور جارحیت پسندوں کو عوامی احتساب کا شکارکریگا‘ امیر سولنگی ‘ عمران چنگیزی
قوم کو غلام سمجھنے والے استحصال پسند مقتدر و بالا دست طبقات جلد احتساب کی زد میں آنے والے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے اور اگر جارحیت پسندوں و استحصالیوں نے بھی بدلتے ہوئے عصری تقاضوں کے مطابق اپنی فطرت کو نہیں بدلا تو عنقریب آنے والا عالمی انقلاب استحصالیوں اور جارحیت پسندوں کو عوامی احتساب کا شکارکردیگا ۔ اسلئے استحصال پسند مقتدر طبقات قوم کو غلام اور سرکاری وسائل کو لوٹ کا مال سمجھنے کی بجائے اختیار واقتدار کو قوم کی امانت جانتے ہوئے اس کا تحفظ کریں توماضی میں انہیں پلکوں پر بٹھانے والی قوم مستقبل میں بھی انہیں اپنے سر پر بٹھائے گی بصورت دیگر قوم کو ظلم کی چکی میں پسنے والے مستقبل میں عوام کے سمندر پا ¶ں تلے کچلتے نظر آئیں گے ۔

عوام نے ہمیشہ استحصالیوں اور لٹیروں کا ہی انتخاب کیا ہے‘سولنگی اتحاد
استحصالیوں کو مسترد اور مخلص قیادت کا انتخاب کئے بغیر قومی و عوامی حالات میں بہتری نہیں آسکتی!
عوام برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر با اعتماد ‘ مخلص ‘ تعلیم یافتہ اور محب وطن نمائندوں کاانتخاب کریں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ڈاکٹر مسعود سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی کے ہمراہ بجلی بحران اور طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے توانائی بحران کے خاتمے کے دعووں اور وعدوں کے باعث اقتدار پانے والے نہ صرف اچھی حکمرانی میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں بلکہ اپنے وعدوں کی تکمیل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی سے بھی قاصر ہیں کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان کے ہر حکمران طبقے کا تعلق ہمیشہ اس استحصالی طبقے سے رہا ہے جس نہ تو حلال کی تاثیر کا پتا ہے ‘ نہ محنت کی عظمت سے واقفیت ہے نہ عوامی مسائل کا شعور ہے اور نہ ہی عوام کی تکالیف کے خاتمے کا جذبہ ان کی فطرت و سرشت کا کبھی حصہ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مقتدر طبقات نے ہمیشہ عوامی وقومی مفادات پر ذاتی و گروہی مفادات کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے عوام بد حال ‘ پریشان ‘ مصائب سے دوچار اور مسائل کا شکار ہیں اور جب تک عوام ان استحصالیوں پر اعتماد کرکے انہیں ووٹ دیتے رہیں گے عوام کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اسلئے مسائل و مصائب سے نجات اور حالت و حالات میں بہتری کیلئے عوام سولنگی برادری کی طرح برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر اپنی اپنی برادری کے ابل بھروسہ ‘ مخلص ‘ تعلیم یافتہ اور محب وطن نوجوانوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے ایوانوں میں بھیجیں تب ہی پاکستان میں عوام کو استحصالیوں ‘ ظالموں اور مسائل و مصائب سے نجات دلانے والا انقلاب آسکتا ہے۔